City 42:
2025-11-26@12:23:30 GMT

پنجاب میں نئے قوانین کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک : ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے  نئے قواعد وضوابط کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دے دی۔ 

ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دی گئی ہے، 3 مختلف دورانیوں میں تیتر کے شکار کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق تیترکے شکار کے لیے پہلا دورانیہ یکم دسمبر سے 15فروری 2026 تک ہوگا جبکہ دوسرا دورانیہ 14 دسمبر تا 15فروری اور تیسرا 10جنوری تا 15فروری تک ہوگا۔ 

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

 شکار صرف اتوارکے دن مستند اسلحے اور شوٹنگ لائسنس کے ساتھ کھیلنےکی اجازت ہوگی۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

پنجاب: کمرشل مقامات پر پانچ مختلف رنگوں کے کچرے کے ڈبے رکھنا لازمی قرار

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں کچرے کی علیحدہ علیحدہ تلفی لازمی قرار دے دی گئی۔

پنجاب ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کے مطابق ہر ادارے کو پانچ مختلف رنگوں کے ویسٹ بِن نمایاں مقامات پر نصب کرنا ہوں گے تاکہ کچرا موقع پر ہی الگ کیا جا سکے اور ری سائیکلنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

پیلا بِن صرف کاغذ، کارٹن اور پیکجنگ ویسٹ کے لیے ہوگا، سبز بِن میں شیشہ اور شیشے سے بنی اشیا جمع کی جائیں گی، سرمئی بِن آرگینک اور بائیوڈیگریڈیبل کچرے کے لیے مخصوص ہے، سرخ بِن میں ٹِن، المونیم اور دیگر دھاتیں رکھی جائیں گی جبکہ اورنج بِن پلاسٹک ویسٹ جیسے بوتلیں، ریپرز اور ڈسپوزیبل آئٹمز کے لیے مختص ہوگا۔

ڈی جی عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ غیر علیحدہ کچرا ویسٹ مینجمنٹ پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے اور اس کے نتیجے میں شہر کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے سورس پر سگریگیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اداروں نے ہدایات کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی اور فیصلہ فوری نافذ العمل ہے۔

 ای پی اے کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف شہر کا ماحول بہتر ہوگا بلکہ ویسٹ ری سائیکلنگ کے فروغ اور پائیدار ترقی کے عالمی اہداف خصوصاً ایس ڈی جی 11 اور 13 کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور، اب جرمانہ 20 ہزار روپے تک ہوگا
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور؛ جرمانے 2 ہزار سسے 20 ہزار تک ہوں گے
  • پنجاب: کمرشل مقامات پر پانچ مختلف رنگوں کے کچرے کے ڈبے رکھنا لازمی قرار
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے ، نیا آرڈیننس نافذ
  • پاکستان ریلویز: 11 مزید ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
  • مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
  • پنجاب کے سکولوں میں ’’ڈنڈا‘‘ رکھنے پر پابندی، طلبہ پر تشدد کا مقدمہ درج ہوگا
  • لاہور: سی ٹی ڈی کا کمانڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال
  • صوبے میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری