مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اٹلی میں ایک شخص اپنی مردہ ماں کا حلیہ اپنا کر اس کی پنشن وصول کرنے کے الزام میں تفتیش کے دائرے میں آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا
گارجین کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے نہ صرف وِگ، میک اَپ اور زیورات پہن کر اپنی ماں جیسی شکل بنائی بلکہ اس کی سنہ 2022 میں ہونے والی موت بھی پوشیدہ رکھی۔
یہ واقعہ شمالی اٹلی کے شہر مانٹوا کے قریب علاقے بورگو ورجیلیو میں سامنے آیا جہاں مذکورہ شخص نے اپنی ماں کی موت کی اطلاع دینے کے بجائے مبینہ طور پر اس کی لاش گھر میں چھپا رکھی تھی اور 2 سال تک ہزاروں یورو کی پنشن وصول کرتا رہا۔
شک کے دائرے میں کیسے آیا؟معاملہ اس وقت مشکوک ہوا جب رواں ماہ 56 سالہ شخص اپنی ماں کا روپ دھار کر اس کے شناختی کارڈ کی تجدید کرانے مقامی میونسپل دفتر پہنچا۔ دفتر کے ایک ملازم کو اس کی حرکات و شکل و صورت پر شبہ ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔
حکام نے مرنے والی خاتون کی سرکاری تصویر کا موازنہ اس شخص سے کیا اور پھر اس کے گھر کی تلاشی پر لاش لانڈری روم سے برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی
بورگو ورجیلیو کے میئر فرانچیسکو اپورتی کے مطابق وہ شخص میونسپل دفتر میں ایک بوڑھی عورت بن کر داخل ہوا۔ اس نے لپ اسٹک، نیل پالش لگانے کے علاوہ زیورات اور پرانے فیشن کی بالیاں پہنی ہوئی تھیں جبکہ سر پر گہرے بھورے رنگ کی وگ بھی تھی۔
میئر کے مطابق گفتگو کے دوران اس کی مردانہ آواز کے ہلکے ہلکے آثار بھی ظاہر ہو رہے تھے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا
ملازم نے باریک بینی سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس کے ہاتھوں کی جلد 85 سالہ عورت جیسی نہیں تھی اور گردن بھی غیر معمولی طور پر موٹی تھی۔
اطالوی اخبار کوریئری ڈیلا سیرا کے مطابق گرفتار شخص ایک بے روزگار نرس تھا جو اپنی ماں کی پنشن اور 3 جائیدادوں کی بدولت سالانہ تقریباً 53 ہزار یورو کماتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار
یہ پہلا واقعہ نہیں۔ سنہ 2023 میں بھی اٹلی کے شہر ویروونا میں ایک شخص اپنی ماں کی لاش 5 سال تک گھر میں چھپا کر اس کی پنشن وصول کرتا رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اطالوی بہروپیا اطالوی نوسرباز ماں کی پنشن نوسربازی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اطالوی نوسرباز ماں کی پنشن کی پنشن وصول کے مطابق اپنی ماں ماں کی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔