پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیا ناس کردیا، 2018 سے 22 تک جو ہوا اس کی ذمہ داری ان کے سر ہے۔

نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لوگوں نے کارکردگی کو ووٹ دیا، نفرت ،فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی۔

نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن  نے کہا کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں، اللّٰہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی، گزشتہ دور حکومت میں ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں خارجہ امور کا دیوالیہ نکالا گیا، گزشتہ دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، اب سب چیزیں بحال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نواز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں: مریم نواز شریف

ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں۔

 لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا پھر بھی شکست ہوئی۔

 میاں نواز شریف اور میں نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا،آج فیض حمید ہے نہ الیکشن جتوانے والے ججز

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 ملکی ترقی کو 2018میں ڈی ریل کیا گیا ،الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں۔

 پشاور میں ترقی کا کوئی نام و نشان نہیں،کے پی میں سرکاری مشینری کے ساتھ الیکشن لڑا گیا ۔

 خیبر پختونخوا پتھر کے دور میں چلا گیا ، کرپشن کے ڈھیر لگ گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے 2018 میں چھینی گئی نشستیں واپس لے لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے صدر محمد نواز شریف کی پارٹی کے کامیاب امیدواران اور کارکنان کو مبارکباد
  • ن لیگ کے امیدواروں کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پرنواز شریف کا رد عمل سامنے آگیا
  • ضمنی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواز شریف
  • عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
  • ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو نواز شریف کی مبارکباد
  • الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں: مریم نواز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
  • مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
  • لاہور حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار نے واضح برتری سے میدان مار لیا