لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے میدان مار لیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 63441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے،

مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 34342 ووٹوں کی برتری حاصل کی جبکہ تمام 334 پولنگ اسٹیشنز میں ٹرن آؤٹ 18.

67 فیصد رہا۔

اس اہم حلقے میں پورا دن گہما گہمی کے باوجود ووٹرز کا مجموعی ٹرن آؤٹ کم رہا۔ 

فتح کے بعد ن لیگی امیدوار  حافظ محمد نعمان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا عزم دہرایا اور جشن کیلیے جمع ہونے والے کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے اعتماد پر پورا اتروں گا جبکہ علاقے کے دیرینہ مسائل جلد حل ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعمان نے کہا کہ حلقہ این اے 129 کے عوام کی رائے میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی، لوگوں نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کاسٹ کیا ہے اور عوام نے میاں نواز شریف اور شریف پر اعتبار کیا یے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقی کے رہکارڈ قائم کر دیے، لاہور کو ڈویلمپمنٹ پیکج ملا ہے جس کا بڑا حصہ این اے 129 کو ملا ہے۔

حافظ نعمان نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر آرہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کی زیر قیادت پاکستان اقوام عالم کے اندر قابل عزت ہو گیا ہے، مخالفین کے کئی لوگ الیکشن میں کھڑے تھے انکا تو پتا ہی نہیں تھا انکا نمائندہ کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے دور حکومت میں پنجاب کے لوگوں کے فنڈز کھائے گئے، میڈیا کا بہت مشکور ہوں سب لائو دکھاتا رہا ہے کسی قسم کا ناخوش گوار واقع پیش نہیں آیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ نعمان نے نے کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف