سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پارلیمان کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لوگوں نے حکومت کی کارکردگی پر آپ کو ووٹ دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں ملک کہاں جارہا تھا اور اس کے بعد کہاں چلا گیا۔ میں نے ملک کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائی تھی، اس کے بعد 2018 سے 2022 تک ملک میں کیا ہوتا رہا۔ ہمارے کام کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ پنجاب اور وفاق کی حکومتیں دن رات محنت کر رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا نہیں، اس کو لانے والے بھی مجرم ہیں۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود ڈاکے مارنے میں سب سے آگے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

تخریبی سیاست مسترد، عوام نے خوشحالی کو چن لیا، نوازشریف

لاہور:(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف
  • عمران خان اکیلا مجرم نہیں اسے لانے والے بھی قصور وار ہیں، نواز شریف
  • عوام  نے تجزینی  سیاست  مسترد کرکے  خوشحالی  کو چن  لیا نواز  شریف  
  • ضمنی انتخابات؛ نواز شریف کی مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
  • تخریبی سیاست مسترد، عوام نے خوشحالی کو چن لیا، نوازشریف
  • ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو نواز شریف کی مبارکباد
  • کہاں گئی مقبولیت؟ مریم نواز کی ن لیگ کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی پر تنقید
  • الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں: مریم نواز شریف
  • سرفراز نواز کی سوانح عمری، میچ فکسنگ سمیت بڑے انکشافات کا اعلان