ضمنی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محنت اور بےلوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
اسلام آباد:پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی واضح کامیابی پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لیے شبانہ روز کوششوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم کے مطابق NA-185 میں فتح مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ مجموعی کامیابی حکومت کی کارکردگی پر عوام کے اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔