کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر ہے۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے جدید موبائل آپریشنز ہیڈکوارٹر فیلڈ میں اتار دیا، رائیونڈ اجتماع، داتا دربار کے عرس، عاشورہ جلوسوں میں سی ٹی ڈی کا موبائل یونٹ متحرک ہے۔
موبائل یونٹ سے بڑے سیاسی اجتماعات اور کرکٹ میچز کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جاتی ہے، جدید گاڑی میں ملٹی پاورڈ ورک اسٹیشنز، کانفرنس کارنر اور پریزنٹیشن موڈ کی سہولت موجود ہے۔
یونٹ فورس کو لائیو آپریشنز کے دوران ویڈیو فیڈ، ڈیٹا اور تجزیاتی معاونت فراہم کرتا ہے، سی ٹی ڈی موبائل یونٹ، ہیڈکوارٹر اور ریجنل ٹیموں کو آن لائن و آف لائن ڈیٹا بیس سے جوڑتا ہے۔
360 ڈگری پی ٹی زیڈ، پن ہول اور ڈرون کیمروں کے ساتھ فیشل ریکگنیشن سسٹم بھی نصب ہے، تھرمل امیجنگ، لائیو ڈرون فیڈ اور جی آئی ایس میپنگ سے حساس روٹس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی سہولیت بھی دستیاب ہے۔
جدید موبائل یونٹ سے سی ٹی ڈی پنجاب کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں برتری حاصل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی پنجاب موبائل یونٹ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔