ناظم آباد، مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)پولیس نے بتایا کہ ایک نوجوان شادی شدہ خاتون کو اُس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، ابتدائی شبہہ یہ ہے کہ فائرنگ گھبراہٹ کے شکار ڈاکوؤں نے کی۔
ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے انو بھائی پارک کے قریب ایک گلی میں فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ ثمینہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں، جو اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک آن لائن ٹیکسی میں سفر کر رہی تھیں۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ مشتبہ افراد ڈاکو ہوں جو شہریوں کی مزاحمت سے گھبرا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، انہوں نے وضاحت کی کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی کوئی کوشش نہیں ہوئی تھی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات 10 بجے پیش آیا۔
خاتون کے گال پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئیں اور انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گئیں۔
ناظم آباد پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد عدنان (ساکن توحید کالونی اورنگی ٹاؤن) کی مدعیت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ اپنی والدہ، بیوی، بہن اور تین بچوں کے ہمراہ اپنے گھر سے ناظم آباد کے فاطمہ لان میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
جب وہ اے او کلینک اور انو بھائی پارک کے درمیان والی گلی میں پہنچے تو اچانک 2 موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد وہاں نمودار ہوئے، وہ فائرنگ کر رہے تھے جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ثمینہ، جو پچھلی نشست پر بیٹھی تھیں، گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں، انہیں ابتدا میں اے او کلینک لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں عباسی شہید ہسپتال ریفر کیا گیا، جہاں پہنچ کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پولینڈ کی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے سرگودھا پہنچ گئی
’جیو نیوز‘ گریبدیارِ غیر سے پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔
پولینڈ کی خاتون نے سرگودھا پہنچ کر مطیع اللّٰہ نامی شخص سے شادی کر لی۔
خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام مریم رکھ لیا۔