فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ، نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد ہوئے۔

بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ہوید کے علاقے میں رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا، امریکی ہتھیاروں کو افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اور نیٹو کے مطابق

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں 3 الگ آپریشنز میں 7 فتنۃ الخوارج ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی جاری

18 اور 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا، جو بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔

مہمند ڈسٹرکٹ میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر بھرپور فائرنگ کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کیے گئے۔

مزید پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

لکی مروت ڈسٹرکٹ میں ایک اور انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی میں 2 خوارج سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی سے ہلاک ہوئے۔ تیسرا آپریشن ٹانک ڈسٹرکٹ میں ہوا، جس میں مزید ایک خوارج کو نیوٹرلائز کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی اسپانسر شدہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے صفائی آپریشنز جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی مہم ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر ٹانک ڈسٹرکٹ خیبر پختونخوا فتنۃ الخوارج لکی مروت

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں؛ دہشتگردوں سے امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
  • خیبر پختونخوا میں 3 الگ آپریشنز میں 7 فتنۃ الخوارج ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی جاری
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: مختلف کارروائیوں کے دوران نے 4 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
  • صدر اور وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 24 خواج ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک