بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہوید کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشتگردوں نے رات کے وقت دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اچانک ہونے والے اس حملے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچے، لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بکتربند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 7 زخمی
ڈی ایس پی نے کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 سپاہی جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔