ڈی آئی خان، پولیس کی بکتربند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
ڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
فائل فوٹوکراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔