تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کل (بروز جمعہ) ملک بھر میں یومِ سیاہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم، وہ لمحہ جب اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو زمین پر بیٹھنے پر مجبور کردیا
وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان علامہ ناصر عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ کل پنجاب کے تمام حلقوں میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا، احتجاجی کارکن کالی پٹیاں باندھ کر اپنے احتجاج کا اظہار کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی ایز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اس یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاج کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج آئین کو اصل حالت میں بحال کرنے اور عدلیہ کی آزادی کو تحفظ دینے کے لیے ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ نئی ترمیم نے عدلیہ کو انتظامیہ کے تابع کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان
پڑھیں:
کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اتحادیوں نے جمعے کے روز پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے، اس لیے تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی جمعے کی نماز کے بعد سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج میں شریک ہوں گی۔ ان کے مطابق احتجاج کا مقصد ’آئینی حقوق کی بحالی‘ اور ’پرامن سیاسی جدوجہد‘ کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سے قبل علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ان کے خلاف عدم پیشی پر 11 ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری تھے، جبکہ عدالت ان کے 37 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور ضمانتی مچلکے خارج کرنے کے احکامات بھی دے چکی ہے۔
کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کر رہے ہیں اور عدالت نے ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
عدالت میں پیشی کے بعد ان کی گفتگو نے کل کے احتجاج کو اہمیت دے دی ہے، جس میں پی ٹی آئی کی قیادت نے ملک بھر میں کارکنوں کی بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سیاہ جھنڈے اور پٹیاں علیمہ خان