اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج، جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا
احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔
مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد، 27ویں ترمیم مسترد اور عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے، جیسے نعرے درج تھے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔ سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ جمعہ کے روز پورے ملک میں یومِ سیاہ منایا جائے گا اور مساجد میں جمعہ کی نماز کے خطابات میں 27ویں ترمیم کی مذمت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم آئین کو غیر مؤثر کر رہی ہے اور ان کی تحریک ہر اس قانون سازی کے خلاف کھڑی ہے جو آئین اور اسلامی اصولوں سے متصادم ہو۔
یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے: اپوزیشن نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ انصاف کے دروازے عوام کے لیے بند ہوچکے ہیں۔
ان کے مطابق آئین کی روح کے خلاف قانون سازی ملک کی سالمیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران اسرائیل کو تسلیم بھی کر لیں تو کوئی سوال نہیں کرتا، مگر عوام ضرور پوچھے گی۔ انہوں نے بھی جمعہ کو ملک گیر یومِ سیاہ اور سیاہ پٹیاں باندھنے کا اعلان دہرایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجہ علامہ راجہ ناصر عباس محمود اچکزئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجہ علامہ راجہ ناصر عباس محمود اچکزئی اپوزیشن اتحاد 27ویں ترمیم کا اعلان کے خلاف
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔