data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین میں دریافت ہونے والی ایک حیران کن انگور کی بیل نے دنیا بھر کے سائنسی اور نباتاتی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

یہ نایاب بیل جس کی عمر 416 برس بتائی گئی ہے، گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی سب سے پرانی انگور کی بیل قرار پائی ہے۔ یہ بیل چین کے جنوب مغربی علاقے تبت کی بلند و بالا پہاڑیوں میں واقع زوگینگ کاؤنٹی میں دریافت ہوئی، جہاں اس کا تعلق ایک قدیم دیہی علاقے سے ہے۔

اس غیر معمولی دریافت کا آغاز اس وقت ہوا جب چینگڈو سٹی کے تاریخی اور نایاب درختوں کی ایک تفصیلی سروے مہم کے دوران یہ بیل سامنے آئی۔

ماہرین نباتات نے جب اس کا معائنہ کیا تو اس کی جسامت، ساخت اور تنا کی موٹائی نے انہیں حیرت میں ڈال دیا۔ مزید سائنسی تجزیے کے لیے اسے چین کی ساؤتھ ویسٹ فارسٹری یونیورسٹی کے ووڈ سائنس ریسرچ لیبارٹری میں لے جایا گیا، جہاں خصوصی آلات اور سائنسی طریقوں کے ذریعے اس کی درست عمر کا تعین کیا گیا۔

تحقیقی ٹیم نے رِنگ انالسز (Ring Analysis) کے ذریعے بیل کے تنوں اور لکڑی کی پرتوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ یہ پودا 1600ء کے قریب زمین میں اُگا تھا۔ یعنی یہ بیل اس وقت جوان تھی جب دنیا کے مختلف حصوں میں یورپی مہم جو نئے براعظموں کی تلاش میں نکلے ہوئے تھے۔

ستمبر 2024 میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس بیل کی عمر 416 سال تسلیم کی گئی، جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے قدیم انگور کی بیل کا باضابطہ درجہ دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ بیل سطحِ سمندر سے تقریباً 2400 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، جہاں ٹھنڈا موسم، نمی اور مٹی کی خاص ساخت نے اس کے طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دی۔ اس کی اونچائی تقریباً 26 فٹ اور چوڑائی دو فٹ سے زائد بتائی گئی ہے۔ بیل کی جڑیں پہاڑ کی پتھریلی مٹی میں گہرائی تک پیوست ہیں، جس کی وجہ سے یہ صدیاں گزرنے کے باوجود زندہ اور فعال ہے۔

چینی ماہرین نے اس دریافت کو نہ صرف ایک سائنسی کامیابی قرار دیا ہے بلکہ اسے چین کی قدرتی وراثت اور تاریخی تسلسل کی علامت بھی کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بیل ماحولیاتی توازن اور پائیداری کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ فطرت اگر محفوظ رکھی جائے تو صدیوں تک اپنی اصل حالت میں قائم رہ سکتی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعلان کے بعد یہ بیل سیاحوں کے لیے ایک نئی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور مقامی انتظامیہ نے اسے قومی ورثہ قرار دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انگور کی بیل یہ بیل

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز