بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ شہناز گِل نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی وفات کے 28 برس بعد بھی ان کی گائیکی کو طاقتور قرار دے دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی اداکارہ و گلوکارہ کا حالیہ انٹرویو سے ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل کلپ میں بھارتی گلوکارہ نے بتایا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کی مداح ہیں اور گزشتہ 1 برس سے ان کی غزلیں سن رہی ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری گلوکار کے متعدد گانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے نصرت فتح علی خان کی موسیقی کو روحانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نصرت فتح علی خان کو 1 سال سے سن رہی ہوں، ان کو سن کے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی گائیکی بہت گہری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جب گاتے ہیں تو بھگوان کے ساتھ کنکشن جڑتا ہے، ان کی گائیکی عام نہیں ہے وہ کچھ الگ ہے۔

شہناز گل کے مطابق اگر انہیں (نصرت فتح علی خان کو) براہِ راست گاتا ہوئے بھی دیکھیں تو آپ کے ہاتھ خود بخود جڑ جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان نے 1 ہزار سے زائد قوالیاں اور 125 البمز ریلیز کیے۔ انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا کر دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن کر ملک کا نام روشن کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نصرت فتح علی خان کی ان کی گائیکی انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان