Juraat:
2025-11-12@03:00:23 GMT

علیمہ خان کا دھرنا ، 8 کارکنان پہلے گرفتار، پھر رہا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

علیمہ خان کا دھرنا ، 8 کارکنان پہلے گرفتار، پھر رہا

ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کیلئے کدھر جائیں؟؟
پیپلز پارٹی غلاموں کی کیا بات ،انہوں نے تو بھٹو کے بنائے آئین کو دفن کر دیا،گفتگو

بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گورکھ پور ناکے پر دیے گئے دھرنے میں موجو8 کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں انکو رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کے لئے کدھر جائیں؟؟۔تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے گورکھ پور ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے آپ جتنی ترامیم کر لیں یہ دیکھیں دنیا آپ کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے ،ن لیگ کی اصل میں صرف 14 سیٹیں تھیں 170 چوری شدہ سیٹیں ہیں ،خواتین کی نشستیں قاضی فائز عیسی نے ان کو دیں،ہم اس لئے کھڑے ہیں کہ ہم دنیا کو بتائیں کہ ہم غیرت مند قوم ہیں اپنے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا مان لیا کے آپ کو سب کچھ تاحیات مل چکا،آپ نے عمران کو اسکے باوجود قید تنہاِئی میں کیوں رکھا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی والے غلاموں کی کیا بات ہے،انہوں نے تو بھٹو کے بنائے آئین کو دفن کر دیا ہے۔ اسلام آباد دھماکے پر ایک سوال کے جواب پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ یہ ہونا ہی تھا ،حالات خراب کئے جارہے ہیں ،میرے ساتھ وہ لوگ ہیں جو قید کاٹ چکے، ظلم سہہ چکے، ظلم تو پھیلے گا،عدالتیں تو ختم ہو چکیں انصاف کے لئے کدھر جائیں؟؟۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے نمائندے کو آپ نے بند کررکھا ہے ،پاکستان کو جوڑنے کے لئے عمران خان کی ضرورت ہے کہ نہیں ہے؟۔دوسری جانب پولیس نے گورکھ پور ناکے پر موجود کارکنوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دھرنے میں موجود کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں،علیمہ خان کے ساتھ دھرنے میں موجود 8 کارکنا کو گرفتار کر لیاگیا ، تاہم علیمہ خان خواتین کے ساتھ گورکھ پور ناکے پر تاحال موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: علیمہ خان انہوں نے

پڑھیں:

لاہور،نابینا افراد مطالبات کی عدم منظوری پر مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-05-23

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خانم کے 9ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر انکی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا
  • ملتان میں گاڑی سے مردہ بھینسوں کا گوشت پکڑا گیا، 2 افراد گرفتار
  • لاہور،نابینا افراد مطالبات کی عدم منظوری پر مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں
  •  پہلے ہم 26ویں ترمیم کو رو رہے تھے اب 27ویں ترمیم کو روئیں گے، ساری علی سید 
  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا
  • کراچی ، پی ٹی آئی کنونشن ناکام، پولیس نے درجنوں کارکن گرفتار کرلئے
  • کراچی میں پی ٹی آئی کی کنونشن کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے متعدد کارکنان حراست میں لے لیا