میں نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیالیکن اس نے خود کو پہنچا لیا : شاہد آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کانام نہیں لیا تھا لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہو، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے ہو، پاکستان میں بیٹھ کر انقلاب لاو تو سمجھ آئے تم لوگوں کو ، آپ نوجوانوں کو مس انفارم کر رہے ہیں، پاکستان آ کر بیٹھو دیکھتا ہوں کتنے بڑے مرد ہو آپ، آج بھی ریکارڈ پر ہے کہ جب کوئی پاکستان کے باہر سے بات کرتا تھا یہ وہی لوگ تھے جو ان پر تنقید کرتے تھے آج یہ ان کی جگہ پر ہیں، یہ پہلے غلط تھے یا اب غلط ہیں۔جن کے بارے میں یہ باتیں کرتے ہیں ، انہوں نے ان کی ان کی پرورش کی ہے ، آج پیمپر سے باہر آ گئے ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ یہ لوگ بڑے ہو گئے ہیں ۔
سعودی عرب میں بارشوں کی پیشگوئی
شاہد آفریدی نے پھر گیلا تیتر بھون دیا
میں نے تو کسی کا نام لیا ہی نہیں تھا، مگر گدھے کو خود ہی پتہ چل گیا،پہلے اپنے پیمپر سے تو باہر آؤ!
pic.
یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا میری کمائی کا ذریعہ نہیں ہے ، میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کو حرام نہیں کھلا سکتا، کچھ لوگ ہیں جو رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، وہ کہتے تھے کہ ہم پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہیں، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ ۔
کیا شہناز گل اور شبمن گل بہن بھائی ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی پاکستان ا بیٹھ کر
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔