232 سال بعد امریکا میں کرنسی قوانین میں تبدیلی پر عملدرآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں 232 سال بعد ایک سینٹ کے سکے (پینی) کی تیاری بند کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ٹریژری نے اعلان کیا کہ اب پینی کا مزید اجراء نہیں کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ریٹیلرز اور صارفین کو نقدی لین دین میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا مقصد مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی اور اخراجات کی بچت بتایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز اب صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے بھی اس سلسلے میں صارفین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا موبائل پیمنٹس استعمال کریں۔
پینی کے اجراء کی بندش کا مقصد چھوٹے سکے بنانے پر آنے والی لاگت کو کم کرنا اور موجودہ کرنسی سسٹم کو زیادہ موثر بنانا بتایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل