پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (IFC) کے تعاون سے منعقدہ گرین بلڈنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ماحول دوست تعمیرات، گرین پالیسیوں اور پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے گرین بلڈنگز کلیدی کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں: الزام تراشی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل
انہوں نے توانائی کے مؤثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو ماحول دوست ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ماحول سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے نقصان برداشت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کا سامنا کرتے ہوئے مشکل دن دیکھے ہیں، اور جدید دور میں گرین بلڈنگز کی تعمیر ان خطرات کو کم کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو
احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت گرین منصوبوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ہر شعبے کو اڑان پاکستان اور وژن 2030 میں جدید ترجیحات کے تحت ترقی دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب سے معیشت کو قریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پاکستان میں امن و استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کو قومی ایجنڈے میں سب سے اعلیٰ ترجیح بنانا ہوگا تاکہ ملک ترقی اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اڑان پاکستان‘ احسن اقبال جدید ٹیکنالوجی گرین بلڈنگ سیشن گرین بلڈنگز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڑان پاکستان احسن اقبال جدید ٹیکنالوجی گرین بلڈنگ سیشن گرین بلڈنگز وفاقی وزیر احسن اقبال ماحول دوست کہا کہ
پڑھیں:
ترقی کےلیے امن اورسلامتی ناگزیرہے،وزیراعظم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ امن واستحکام ہی پائیدارترقی کی بنیادہے ،پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کاسامناکیا،ترقی امن اورسلامتی والے معاشرے میں ہی ممکن ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ بین الپارلیمانی کانفرنس2025کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے کہاکہ رواں سال مئی میں مشرقی سرحد سے بلااشتعال جارحیت کی گئی ،پاکستان نے ہمیشہ امن اوردفاع وطن میں عزم کامظاہرہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے ،ترقی کےلیے امن اورسلامتی ناگزیرہے۔