سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بے قابو
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ماحول اور شہری سہولیات پر سنگین اثرات،ڈی جی مزمل حسین ہالیپوٹو کی کارکردگی پر سوالات
اے ڈی آصف شیخ کی بلاک 5پلاٹ اے 328پر غیر قانونی تعمیرات پر مافیا کو چھوٹ
(جرأت رپورٹ)شہر کے نامور رہائشی علاقے گلشن اقبال میں رہائشی پلاٹوں کے تجارتی حصوں پر غیرقانونی تعمیرات کا خطرناک رجحان شدت اختیار کر گیا ہے ،جس کے باعث ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں ،مقامی ذرائع کے مطابق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کی ملی بھگت سے علاقے کے مختلف بلاکس 5, 6، ، 10، 13- میں واقع رہائشی پلاٹوں کے کمرشل پورشن پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضوابط، اسٹیٹ ڈویژن کی الاٹمنٹ شرائط اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نقشوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں زمین سے زائد منزلیں، پارکنگ اسپیس پر دکانیں، اور فرنٹ/بیک یارڈز کو مکمل طور پر گرا کر تجارتی یونٹس کا قیام شامل ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق،مقامی شہری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر کا متعدد بار رخ کر چکے ہیں۔ تاہم، نہ تو غیر قانونی تعمیرات کو روکا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی نمایاں انہدامی کارروائی کا عمل نظر آ رہا ہے ۔ماہرین شہریات کا کہنا ہے کہ اگر اس رجحان پر فوری قابو نہ پایا گیا توعلاقے کا پانی کا زیر زمین پانی مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے ۔ ٹریفک کے مسائل ناقابل حل ہو جائیں گے ۔ علاقے میں موجودہ انفراسٹرکچر بجلی، گیس، سیوریج مکمل طور پر بیٹھ جائے گا۔مقامی رہائشیوں کا مطالبہ ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کریں، تاکہ شہر کے رہائشی علاقوں کو بچایا جا سکے ۔زمینی حقائق کے مطابق بلاک 5 کے رہائشی پلاٹ A 328 پر انتظامیہ کی جانب سے خلاف ضابطہ تعمیرات کی مافیا کو چھوٹ دے دی گئی ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے آصف شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن ہو سکا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی