کیا ہانیہ کے بعد میرب نے بھی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی؟ گلوکار بھی بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی سابقہ منگیتر کی انٹری پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے اور وائرل ویڈیو کی حقیقت بتا دی۔
ان دنوں عاصم اظہر ملک بھر کے مختلف شہروں میں منعقدہ کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by WOW 360 (@wow360pk)
مذکورہ وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو ’دوستی ایسا ناتا‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شائقین میں ان کی سابقہ منگیتر و اداکارہ میرب علی بھی موجود کنسرٹ سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔
وائرل ویڈیو سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ حالیہ ویڈیو ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ ہانیہ کے بعد میرب اور عاصم اظہر کا پیچ اپ ہوگیا۔
تاہم اب گلوکار نے اس حوالے سے لب کشائی کر دی اور وائرل ویڈیو کو پرانی قرار دیتے ہوئے گمراہ کُن خبر پر تشویش کا اظہار بھی کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ احترام کے ساتھ میں چند شوبز پیجز سے مخاطب ہونا چاہتے ہوں جو پرانی ویڈیوز پوسٹ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ میں صحافت کے نام پر بہتر رپورٹنگ کی توقع کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ان شوبز پیجز کے مجموعی طور پر لاکھوں فالوورز ہیں، یقیناً ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ درست معلومات اور سیاق و سباق پیش کریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم بغیر سیاق و سباق کے پرانی ویڈیوز شیئر نہ کریں، پہلے کچھ تحقیق کرلیں اور اگر یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے صرف لائکس یا ویوز کی خاطر تو پھر اللّٰہ ہی حافظ ہے۔
عاصم اظہر نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کیا کہ میں پہلے ہی کافی کانٹینٹ فراہم کر چکا ہوں؟، تو پھر اس کا مقصد کیا تھا؟
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وائرل ویڈیو سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکارہ کبریٰ خان کی گوہر رشید کے ساتھ مستیاں کرنے کی ویڈیوز وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد مہینوں سے غائب اداکاروں کا تذکرہ پھر سے شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کے فنکشن میں کبریٰ خان موج اور اپنے شوہر کے ساتھ مستیاں کرتی نظر آئیں۔
ایک ویڈیو میں کبری اور گوہر دلہا دلہن کے سامنے زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ کبریٰ خان رقص کرتے ہوئے اپنے شوہر کی طرف اشارے کررہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by HA Weddings by Hamza & Arbaz (@haweddings_)
مختصر ویڈیو میں کبریٰ نے اختتام پر گوہر رشید کے قریب اپنا چہرہ کیا اور اُن کے رخسار پر پیار بھی کیا۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جوڑی کی ایک بار پھر تعریف کی جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’کبریٰ خان کی ڈرامہ بازی ختم نہیں ہوتی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Abeera Mir | Fashion Updates (@fashiontalkbyabeera)