حج قرعہ اندازی میں 3 بہن بھائیوں کا نام ایک ساتھ نکلنے پر جذباتی مناظر، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
مصر میں پیش آنے والا ایک روح پرور اور جذباتی واقعہ سوشل میڈیا پر دلوں کو چھو گیا۔ حج 2026 کی قرعہ اندازی کے دوران تین بہن بھائیوں کا ایک ساتھ نام نکل آیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ لمحہ ایسا تھا کہ خوشی کے آنسو بہہ نکلے، اور وہاں موجود ہر شخص اس منظر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026: حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈلائن
واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑے بھائی نے اپنی بہن کا نام قرعہ اندازی میں سن کر شکرانے کے طور پر سجدہ کیا۔ جذبات سے لبریز اس لمحے میں اگلا نام انہی کا پکارا گیا، اور پھر سب سے چھوٹی بہن کا بھی نام نکل آیا۔ تینوں بہن بھائی ایک دوسرے سے لپٹ کر رو پڑے کہ وہ سب ایک ساتھ اللہ کے گھر کے مہمان بننے جا رہے تھے۔
View this post on Instagram
A post shared by The Islamic Information (@theislamicinformation)
یہ منظر نہ صرف وہاں موجود لوگوں کے لیے ناقابلِ فراموش بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا، جہاں ہزاروں صارفین نے اس جذباتی لمحے پر خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا۔
مصر میں ہر سال حج کے لیے قرعہ اندازی کا نظام لاکھوں درخواست دہندگان میں سے محدود نشستوں کے انتخاب کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس بار کی قرعہ اندازی میں یہ واقعہ خوش قسمتی اور ایمان کی ایک منفرد مثال بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر حج و عمرہ کی سربراہی میں جائزہ اجلاس، حج 1447ہجری کے لیے اہم ہدایات جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل 2023 میں مراکش کی چار معمر بہنیں عائشہ، فاطمہ، حلیہ اور خدیجہ کا بھی ایک ساتھ حج کے لیے نام نکلا تھا، جس کی ویڈیو اسی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج حج 2026 حج قرعہ اندازی سعودیہ عربیہ مصری بہن بھائی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودیہ عربیہ مصری بہن بھائی ایک ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔