سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل، محکمہ داخلہ سندھ کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ کے حوالے سے گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہوا جس میں کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش سیکیورٹی الرٹ سرکاری نہیں ہے، تمام سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ سندھ کے مجاز ذرائع سے جاری کی جاتی ہیں، جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے والے عناصر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے عوام اور میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور غیر سرکاری معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی سیکیورٹی الرٹ یا سرکاری اعلان کی تصدیق صرف مجاز ذرائع سے کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے، جس کی وجہ سے جعلی نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوگیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ سندھ سیکیورٹی الرٹ سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی