کوئٹہ تا پشاور: جعفر ایکسپریس پانچویں روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس سروس 13 نومبر تک معطل کی گئی تھی، کل سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے معمول کے مطابق چلے گی۔
دوسری طرف کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے، پشاور سے آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق یہ معطلی 16 نومبر تک برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟
محکمہ داخلہ کے مطابق حب، چمن، واشک، جھل مگسی، لسبیلہ، ژوب، قلات، ہرنائی، شیرانی، پنجگور، زیارت، لو رالائی، صحبت پور، خاران، مو سی خیل، کیچ، کچھی، سوراب، مستونگ، خضدار میں آج سے 16 نومبر تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
اس دوران اوستہ محمد، دکی، کوہلو، سبی، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، جعفر آباد، آواران، قلعہ عبد اللہ، چاغی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، گوادر اور پشین سمیت دیگر اضلاع میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے طلبا، تاجروں اور صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ 14نومبر تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اب واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ 13نومبر تک صوبے میں جعفر ایکسپرس کی سروس معطل رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انٹرنیٹ بلوچستان پاکستان سروس معطل موبائل فون