بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس 13 نومبر تک معطل، صوبے کے مسافروں کو شدید مشکلات
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز 12 سے 14 نومبر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب یہ فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی اور شہری بلا تعطل اپنی ضروریات کے لیے سفر کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں مسافر بس سروس 12 سے 14 نومبر 2025 تک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ س سروس کی معطلی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صوبے کے مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر بس سروس معطل، مسافروں کے لیے مشکلات
دوسری جانب صوبے میں جعفر ٹرین سروسز بھی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ پبلک ٹرانسپورٹ
پڑھیں:
کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل
کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس آج سے معطل رہی گی ۔ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت آج سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور پہنچے گی۔