data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت )عوامی سہولت اور سیاحتی فروغ کے لیے روہڑی سے شروع ہونے والی “جمالو” اور “سفاری ٹرین” کے منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر اقبال پھلپوٹو، میونسپل کمشنر علی رضا انصاری، فوکل پرسن وزیر بلدیات عرفان داؤد پوٹو، ٹاؤن چیئرمین مکی شاہ محمد دین، ٹاؤن چیئرمین جیئے شاہ عزیز اللہ مغل، ٹاؤن چیئرمین نثار صدیقی، طارق حسین چوہان، چیئرمین میونسپل کمیٹی روہڑی میر یعقوب علی شاہ کے علاوہ صالح پٹ، باگڑجی، کنڈھرا کے بلدیاتی نمائندگان اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف آفیسر ضلع کونسل لالا ظفر اقبال نے جمالو ٹرین منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ضلعی کونسل کے ساتھ ساتھ سکھر کی تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے اشتراک سے چلائے جانے والے جمالو ٹرین منصوبے کو سراہا گیا اور تمام بلدیاتی نمائندگان نے منصوبے پر مکمل اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر میں سیاحت کے فروغ اور عوام کے لیے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضلعی سطح پر اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمالو ٹرین کے آغاز سے تاریخی شہروں سکھر اور روہڑی میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔سید کمیل حیدر شاہ نے مزید بتایا کہ لینسڈاؤن برج ایک تاریخی پل ہے، جس پر جمالو ٹرین کے لیے پلیٹ فارم کے ساتھ ایک خوبصورت پارک بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمالو ٹرین کے ساتھ ساتھ سفاری ٹرین کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک مختلف ٹاؤنز اور کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے جاری عوامی منصوبوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ جمالو ٹرین منصوبے میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سید کمیل حیدر شاہ جمالو ٹرین کے ساتھ ٹرین کے کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر

چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 6 نومبر کو اچانک احتساب کا جن اس وقت بوتل سے باہر نکل آیا جب 85 افیسران و آفیشلز کو بیک جنبیش قلم ایچ آر رپورٹ کرنے کے احکامات ملے یہ امر بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر افیسران و افیشلز دو سال تک موجودہ ہائی کمانڈ کے منظور نظر رہے

شب و روز کام کرنیوالے سی ڈی ملازمین سے متعدد خلاف ضابط کام بھی سرانجام دلوائے گئے جس بارے سب نیوز وقتا فوقتا خبریں دیتا رہا باوثوق زرائع کا کہنا ہے کہ 85 افیسران و افیشلز کو کسی رپورٹ کی بنیاد پر ہٹایا گیا ہے تاہم کس ادارے کی رپورٹ پر یہ عمل کیا گیا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سکھر، جے ایس او پاکستان کا سولہواں تین روزہ مرکزی کنونشن جاری، علماء اور طلباء شریک 
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، منعم ظفر خان
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے: منعم ظفر خان
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے: منعم ظفر خان
  • ایوانِ بالا کا اجلاس تاخیر سے شروع، 27ویں آئینی ترمیمی بل پیش
  • چیئرمین سی ڈی اے کے احتسابی ویژن کو سلام، دو سال سے بطور ٹیم ساتھ چلنے والے آفیسرز و آفیشل اچانک نااہل و کرپٹ ہو گئے ؟ کیسے؟ عہدوں سے فارغ کیوں؟ تفصیلات سب نیوز پر
  • 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان