—فائل فوٹو

27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں مجوزہ 27ويں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔

27 ویں آئینی ترمیم، مجوزہ آئینی عدالت، 7 ججز، 68 سال ریٹائرمنٹ، ’’ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز‘‘ کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

اسلام آباد:…حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے.

..

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کر دیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صوبائی شیئر سے متعلق شق کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، کسی بھی صورت میں اس تجویز کی حمایت کرنےکے لیے تیار نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی سمیت 27ویں ترمیم کی تجویز کے باقی پوائنٹس بھی پوری طرح مسترد ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ئینی ترمیم کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کا آج صبح طلب کیا گیا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا، تاہم وزیراعظم کے مصروف شیڈول کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کی منظوری دی جانی تھی، جبکہ متعدد دیگر اہم حکومتی امور پر بھی غور متوقع تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ وفاقی کابینہ  کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی  
  • وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع
  • وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان
  • وفاقی کابینہ کل 27ویں ترمیم کی منظوری دے گی، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب