وفاقی کابینہ کا آج صبح طلب کیا گیا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا، تاہم وزیراعظم کے مصروف شیڈول کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کی منظوری دی جانی تھی، جبکہ متعدد دیگر اہم حکومتی امور پر بھی غور متوقع تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو 27ویں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، کل ہی ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کردی جائے گی۔آج وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔

متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت چار سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ وفاقی کابینہ  کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی  
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع
  • وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان
  • وفاقی کابینہ کل 27ویں ترمیم کی منظوری دے گی، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب