وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
(اویس کیانی)وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس کا نیا وقت بعد میں بتایا جائے گا۔
کابینہ اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق وفاقی وزراء کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی
بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔
ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائائٹس www.hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔