میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ہالووین 2024 کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ رومن تھیم والے لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں زکربرگ نے بتایا کہ اس بار ہالووین کا تھیم انہوں نے خود منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ

زکربرگ نے لکھا کہ وہ کم ہی ایسا موقع پاتے ہیں جب وہ خود لباس کا موضوع طے کریں، لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اسے رومن ہی رکھتے ہیں۔ مزید یہ بھی لکھا کہ اگر مارس سلائیڈز پہنتا تو وہ ایڈیڈاس ہی ہوتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)

سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں مارک زکربرگ کو سنہری ہیلمٹ، سرخ کیپ، سفید ٹیونک اور روایتی رومن آرمر میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ پرسِلا چان بیج رنگ کے رومن لباس میں کھلونوں کی کمان اور ایک فاؤن تھامے ہوئے نظر آئیں۔ ان کی بیٹیاں میکسیما چان، آگسٹ چان اور اوریلیا چان زکربرگ بھی اسی تھیم کے مطابق تیار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

زکربرگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہالووین کے لباس میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ایک اور تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ مارس کے لیے میسیجنگ کا ایک عام دن۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال زکربرگ نے کیانو ریوز کے مشہور کردار جان وِک کے روپ میں آ کر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آگسٹ چان اوریلیا چان زکربرگ رومن شہنشاہ مارک زکربرگ میٹا میکسیما چان ہالووین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آگسٹ چان اوریلیا چان زکربرگ رومن شہنشاہ میٹا میکسیما چان ہالووین یہ بھی

پڑھیں:

گورنر سندھ کا کراچی میں میٹا کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ’’میٹا‘‘ کے وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس آمد پر کامران خان ٹیسوری نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی کا ملک ہے لیکن یہاں میٹا کا کوئی دفتر موجود نہیں جبکہ کراچی جیسے تین کروڑ آبادی والے شہر میں میٹا کا پہلا دفتر قائم ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت، آئی ٹی شعبے کی ترقی اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹا کے ڈائریکٹر نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری جدید آئی ٹی کورسز کی مفت فراہمی کو قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔

وفد نے گورنر ہاؤس میں قائم آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کے دوران ان کے جذبے اور سیکھنے کے شوق کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں اس وقت 50 ہزار سے زائد نوجوان جدید آئی ٹی کورسز مفت حاصل کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے میٹا کو مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت طلبہ و اساتذہ کی تربیت کا باقاعدہ نظام قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا فروغ ناگزیر ہے اور گورنر انیشیٹیوز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا ہدف آئی ٹی ایکسپورٹس کو 40 ملین ڈالر سے بڑھا کر 40 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے، تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میٹا نوجوانوں کے روشن مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران تمام سفیروں، سفارت کاروں اور تاجروں کو گورنر ہاؤس میں طلبہ سے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ نوجوانوں کے اعتماد اور حوصلے میں اضافہ ہو۔ “وہ دن دور نہیں جب ہمارا نوجوان ہزاروں ڈالرز کما رہا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطاب واپس، ونڈسر محل خالی کروا لیا
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کے شاہی عہدے اور رہائش گاہ واپس لے لی
  • گورنر سندھ کا کراچی میں میٹا کا دفتر کھولنے کا مطالبہ
  • اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا دور ثابت ہوگا، مارک زکربرگ کا بیان
  • مارک زکربرگ: اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا دور ثابت ہوگا