گورنر پنجاب کی تنخواہ اور اخراجات کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے گورنر پنجاب کی تنخواہ اور دیگر اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گورنر ہاؤس کے انتظامی و سرکاری اخراجات کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔
گورنر کی تنخواہ اور اخراجات کیلئے 7کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے گئے,گورنر سیکرٹریٹ کے سٹاف کی تنخواہ کیلئے18کروڑ90 لاکھ روپے بھی جاری کر دیئے،محکمہ خزانہ نے باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے 25 کروڑ روپے جاری کردیئے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ سپورٹس کو جاری کیا۔
محکمہ خزانہ نے بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاؤنٹس میں آن لائن کردیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔