وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کینسر اور دل کے مریضوں کے خوف،مالی تنگی اور بے بسی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی،گھر یا زیور نہیں بیچے گا۔ حکومتِ پنجاب نے کینسر اور دل کے مریضوں کے ناقابلِ برداشت اخراجات کا بوجھ اپنے سر لے لیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں وزیراعلیٰ ا سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں کینسر  اور دل کے عاضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔

کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر امراضِ قلب میں مبتلا  ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک کے علاج کی سہولت حاصل کرے گا۔

پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام کے تحت 537511 مریضوں کو 480ملین روپے کی ادویات کی فراہمی کی گئی۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 11ماہ کے دوران 744430 سرجری، 475040 سی ٹی سکین، 150925 ایم آر آئی اسکین کیے گئے۔ سرکاری اسپتالوں میں امراض قلب کی نشاندہی کے لئے 105155 انجیو گرافی اور 157950ایکو کاڈیوگرافی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کینسر اور اور دل کے

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک