City 42:
2025-12-11@08:43:25 GMT

 اگلےمالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کادائرہ کاروسیع کرنےکافیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

 علی ساہی :اگلے مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا۔

ایکسائزذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کادائرہ کارشہروں سےبڑھاکردیہات تک لےجایاجائیگا،دیہات میں پراپرٹی ٹیکس2مرحلوں میں نافدکیاجائےگا،پہلےمرحلےمیں دیہات میں کمرشل پراپرٹیزکوٹیکس نیٹ میں لایاجائےگا،کمرشل پرارٹیزمیں دکانیں،کارخانے،میرج ہال ودیگرپراپرٹی ٹیکس عائدکیاجائیگا۔

ایکسائزذرائع  کے مطابق  دوسرےمرحلےمیں رہائشی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کیاجائےگا،دیہی ایریازکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنےسے10سے15ارب کااضافہ متوقع ہے۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

  ایکسائزذرائع  کا کہنا تھا کہ اب تک شہری علاقوں سےمحکمہ ایکسائز30ارب کےقریب وصولیاں کررہاہے،محکمہ ایکسائزنےتجاویزتیارکرکےریسورس موبائلزیشن کمیٹی میں بھجوادیں۔

دیہاتوں علاقوں کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاحتمی فیصلہ حکومت کی جانب سےکیاجائیگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

 شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صارفین پر 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے,یہ اضافہ دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا,نوٹیفکیشن کا اطلاق لیسکو سمیت دیگر تمام بجلی کمپنیوں پر ہوگا۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

نیپرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں پیدا ہونے والے اضافی اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ حکومت نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بلوں میں اس اضافی ایڈجسٹمنٹ کو نوٹ کریں اور بروقت ادائیگی کریں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی فاشسٹ اور شرپسند جماعت، اس پر پابندی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، عطاتارڑ
  • اسلام آباد میں 68 مقامات پر پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کردی گئی
  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
  • وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد ای چالان کادائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
  • نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، صہیب عمار صدیقی
  • مذاکرات کامیاب؛آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان