امریکا کی مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کی تصویر دکھا کر انہیں اپنی آنٹی بتاتے ہوئے بھیک مانگنے والے لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوعمر لڑکا سڑک کنارے کھڑا ہے، اس کے ہاتھ میں ایک کپ ہے جس میں وہ ڈرائیوروں اور راہگیروں سے پیسے دینے کی اپیل کر رہا ہے۔ لڑکا دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنی “بیمار آنٹی” کے علاج کے لیے چندہ جمع کر رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں موجود تصویر کسی عام خاتون کی نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاپ آئیکن لیڈی گاگا کی ہے جسے وہ بظاہر اپنی رشتہ دار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وائرل تصویر میں لڑکا ایک گاڑی کی کھڑکی کے پاس کھڑا دکھائی دیتا ہے اور اس کی معصومیت یا چالاکی جو بھی ہو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تصویر میں لیڈی گاگا کا چہرہ واضح طور پر نظر آتا ہے جبکہ لڑکے کی اپیل اور اس کا اعتماد انٹرنیٹ صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

جیسے ہی یہ تصاویر وائرل ہوئیں، سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے لڑکے کی لاعلمی پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اسے ایک “چالاک لیکن مزاحیہ” طریقہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ اگر لیڈی گاگا کو یہ معلوم ہو جائے تو شاید وہ خود بھی حیران رہ جائیں۔

یہ غیر معمولی منظر انٹرنیٹ پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، جہاں لوگ اس بات پر تقسیم ہیں کہ یہ معصومیت ہے چالاکی ہے یا محض انٹرنیٹ کے دور کی ایک عجیب مگر دلچسپ کہانی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم

برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

لندن(سب نیوز)برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی۔عادل راجہ کو بریگیڈئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دیا گیا، برطانوی ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپیئر مین نے فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ کی جانب سے معافی کے اعلان کو 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ کے صفحات پر برقرار رکھا جائے گا۔دوسری جانب برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ حکم عادل راجہ کو 3لاکھ 10 ہزار پاونڈز ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے عادل راجہ کو اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والے ہتک عزت کیس میں شکست ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی الیکشن کمیشن نے کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیے بغیر پی ٹی آئی پر پابندی کیسے لگائی؟، بیرسٹر گوہر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک فضائی استقبال ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم... حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عادل راجا کوریٹائرڈ بریگیڈیئر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم
  • برطانوی عدالت کایوٹیوبر عادل راجہ کومعافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنےکاحکم
  • برطانوی عدالت کایوٹیوبرعادل راجہ کومعافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنےکاحکم
  • جسٹن ٹروڈو کی اپنی امریکی گلوکارہ دوست کیساتھ جاپان میں سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل
  • برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم
  • بھگوڑے عادل راجا کو ایک اور جھٹکا، عدالت کا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
  • ایبٹ آباد، 67 تولہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر لیڈی ڈاکٹر کا اغواء کے بعد بہیمانہ قتل
  • خاتون کی اطلاع پر ڈائیوو بس میں فحش فلمیں دیکھنے والا شخص گرفتار
  • ایک کروڑ گھروں تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا ہدف