وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
--فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللّٰہ ہلال الفرایہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اردن کے وزیر داخلہ سے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کرلی۔
محسن نقوی نے اردن کے وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اردن کے بادشاہ کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی۔
اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایے نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، اردن پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اردن کے وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کی برطانوی حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز لندن میں برطانوی وزارت داخلہ کا دورہ کیا۔ لندن میں ہائی کمشن حکام نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے چند پاکستانیوں کی حوالگی پر گفتگو کی۔ دریں اثناء لارڈز گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا تاریخی تعارفی روڈ شو منعقد کیا گیا۔ چیئرمین پی سی سی نے بھی شرکت کی۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل کو دنیا کی بڑی ٹی 20 لیگ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جلد آئی پی او لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کی عالمی براڈ کاسٹ ایچ بڑھانے پر فوکس ہے۔ سرمایہ کاروں کے لئے پی ایس ایل میں بڑے مواقع ہیں۔ ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور سی ای او سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل روڈ شو کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔