ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

دبئی، :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 میں چار نمایاں بیلٹس—سبز (بہترین بیٹر)، سفید (بہترین بالر)، سرخ (موسٹ ویلیوایبل پلیئر) اور نیلی (بہترین اماراتی کھلاڑی)کی دوڑ باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ چھ ٹیموں کے کھلاڑی ان باوقار اعزازات کے حصول کے لیے بھرپور مقابلے میں مصروف ہیں، جس سے ہر میچ کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی شائقین سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جن میں لیگ کی تاریخ کا پہلا سپر اوور بھی شامل ہے۔

گلف جائنٹس کے اوپنر پاتھم نسانکا تین اننگز میں 204 رنز اور مسلسل تین نصف سنچریوں کی بدولت سبز بیلٹ پر مضبوطی سے براجمان ہیں۔ وہ 281 پوائنٹس کے ساتھ سرخ بیلٹ کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں، جو ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار فارم کا ثبوت ہے۔افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی تین میچوں میں 9 وکٹوں کے ساتھ سفید بیلٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں، جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کے خُزیمہ تنویر 154 پوائنٹس (50 رنز اور 6 وکٹیں) کے ساتھ نیلی بیلٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔گزشتہ تین سیزنز میں یہ بیلٹس لیگ کی پہچان بن چکے ہیں جو ہر ایڈیشن کے بہترین کھلاڑیوں کو اعزاز اور 15 ہزار امریکی ڈالر انعام کے ساتھ نوازتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے چیمپئن (بلیک بیلٹ) کے لیے 7 لاکھ امریکی ڈالر اور رنرز اپ کے لیے 3 لاکھ امریکی ڈالر مختص ہیں۔گزشتہ سیزن میں سیم کرن نے 387 رنز اور 7 وکٹوں کی بدولت سرخ بیلٹ اپنے نام کی، جبکہ شائی ہوپ نے 527 رنز کے ساتھ سبز بیلٹ جیتی۔ ایم آئی ایمریٹس کے فضل الحق فاروقی 21 وکٹوں کے ساتھ سفید بیلٹ کے فاتح ٹھہرے، اور محمد وسیم 183 رنز، 13 چھکوں اور 6 کیچز کی بنیاد پر نیلی بیلٹ کے حق دار بنے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا اگلی خبرآئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ، یو اے ای نے عمدہ کھیل کی ٹھان لی

دبئی:

یو اے ای نے ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی ٹھان لی، کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلی تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فروری،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، یو اے ای نے کوالیفائر میں عمدہ کھیل کی بدولت رسائی پائی، ٹیم گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے۔

دبئی میں نمائندہ ‘‘ایکسپریس’’ کو خصوصی انٹرویو میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی بہت خوشی ہے،ہماری ٹیم کیلیے رواں برس بہت اچھا گزرا،ہم نے ایشیا کپ میں حصہ لیا اور اب ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

بڑی اسٹیج پر اچھی کارکردگی کیلیے ہم سخت محنت کر رہے ہیں، ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ،ہم اپنی محنت کر رہے ہیں تاکہ جس کے بھی خلاف کھیلیں اچھا پرفارم کر سکیں، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت خاصی متوازن ہے، تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ باصلاحیت نوجوان بھی موجود ہیں، ہم اچھے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

میں کسی ایک کھلاڑی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ فرد واحد کی وجہ سے کوئی ٹیم نہیں جیتا کرتی،ہم ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو زیادہ اچھا رہے گا،مجھے پورا یقین ہے کہ یو اے ای بطور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

محمد وسیم نے اپنی انفرادی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ جس طرح بیٹنگ اور ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں یہ سلسلہ برقرار رکھوں۔

ٹیسٹ اقوام کے خلاف اچھی کارکردگی اور انھیں ہرانے کیلیے ہم محنت کر رہے ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں ہے، ہم نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہرا چکے ہیں ، آپ دیکھیں گے کہ جن ٹیموں کو ہم ٹف ٹائم دینے کے باوجود زیر نہیں کرپاتے ایک دن انھیں بھی ہراتے نظر آئیں گے۔

کسی مخصوص ٹیم کے حوالے سے ہم نہیں سوچ رہے،ویسے بھی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت ہمارے گروپ میں نہیں ہیں ہم اپنی محنت کریں گے اور جس کے خلاف کھیلے اسے زیر کرنے کی کوشش ہو گی۔

محمد وسیم نے کہا کہ ٹیسٹ ممالک کیخلاف کھیلنا اچھی بات ہے،جیسے جیسے ہم ان سے میچز کھیلیں گے ہماری کارکردگی بہتر ہو گی،ابھی ہم اگر انھیں ٹف ٹائم دیتے ہیں تو جلد ہرانا بھی شروع کر دیں گے۔ 

ایک سوال پر وسیم نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنے کیلیے میں نے بہت محنت کی ہے، کرکٹ پاکستان میں شروع کی پھر یو اے ای آ کر کیریئر بنانا شروع کیا،میرے ملک اور بورڈ نے میری بہت مدد کی۔

مجھے یو اے ای نے بھی بہت عزت دی، مجھے اسی کی وجہ سے اتنا نام ملا،میں اس پر بہت خوش ہوں۔ 

پاکستان میں ہونے پر قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جیسی کرکٹ میں ابھی یہاں کھیل رہا ہوں ویسی کھیلتا تو شاید موقع مل جاتا۔

ایک سوال پر انھوں نے پہلے تو مذاق میں خود کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا،پھر کہا کہ کیون پولارڈ سے میں نے بہت کچھ سیکھا،نکولس پوران بھی بہت اچھے کرکٹر ہیں البتہ اگر مجموعی طور پر بتاؤں تو اے بی ڈی ویلیئرز میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فخر زمان سے میری اچھی بات چیت ہے،وہ بہت اچھے انسان اور کھلاڑی ہیں،فخر اپنی جارحانہ بیٹنگ کے رنگ دکھاتے ہیں،جب وہ اسکور بنائیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

محمد وسیم نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
  • ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا ہیڈ کوچ کو مہنگا پڑگیا، کھلاڑیوں نے سر پھاڑ دیا
  • پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلیے دبئی پہنچ گئی
  • ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا
  • آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ
  • ٹیم سے نکالنے پر کھلاڑیوں کا ہیڈ کوچ پر حملہ، 20 ٹانکے لگانے پڑے
  • برطانیہ، دورانِ پرواز خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے شخص کو سخت سزا و جرمانہ
  • فٹبال ورلڈ کپ 2026: ہر ہاف کے 22 ویں منٹ میں لازمی وقفہ، لیکن کیوں؟
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، یو اے ای نے عمدہ کھیل کی ٹھان لی