ٹی 20 ورلڈ کپ، یو اے ای نے عمدہ کھیل کی ٹھان لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
دبئی:
یو اے ای نے ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی ٹھان لی، کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلی تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فروری،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، یو اے ای نے کوالیفائر میں عمدہ کھیل کی بدولت رسائی پائی، ٹیم گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے۔
دبئی میں نمائندہ ‘‘ایکسپریس’’ کو خصوصی انٹرویو میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی بہت خوشی ہے،ہماری ٹیم کیلیے رواں برس بہت اچھا گزرا،ہم نے ایشیا کپ میں حصہ لیا اور اب ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
بڑی اسٹیج پر اچھی کارکردگی کیلیے ہم سخت محنت کر رہے ہیں، ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ،ہم اپنی محنت کر رہے ہیں تاکہ جس کے بھی خلاف کھیلیں اچھا پرفارم کر سکیں، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت خاصی متوازن ہے، تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ باصلاحیت نوجوان بھی موجود ہیں، ہم اچھے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
میں کسی ایک کھلاڑی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ فرد واحد کی وجہ سے کوئی ٹیم نہیں جیتا کرتی،ہم ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو زیادہ اچھا رہے گا،مجھے پورا یقین ہے کہ یو اے ای بطور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
محمد وسیم نے اپنی انفرادی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ جس طرح بیٹنگ اور ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں یہ سلسلہ برقرار رکھوں۔
ٹیسٹ اقوام کے خلاف اچھی کارکردگی اور انھیں ہرانے کیلیے ہم محنت کر رہے ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں ہے، ہم نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اور افغانستان کو ہرا چکے ہیں ، آپ دیکھیں گے کہ جن ٹیموں کو ہم ٹف ٹائم دینے کے باوجود زیر نہیں کرپاتے ایک دن انھیں بھی ہراتے نظر آئیں گے۔
کسی مخصوص ٹیم کے حوالے سے ہم نہیں سوچ رہے،ویسے بھی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت ہمارے گروپ میں نہیں ہیں ہم اپنی محنت کریں گے اور جس کے خلاف کھیلے اسے زیر کرنے کی کوشش ہو گی۔
محمد وسیم نے کہا کہ ٹیسٹ ممالک کیخلاف کھیلنا اچھی بات ہے،جیسے جیسے ہم ان سے میچز کھیلیں گے ہماری کارکردگی بہتر ہو گی،ابھی ہم اگر انھیں ٹف ٹائم دیتے ہیں تو جلد ہرانا بھی شروع کر دیں گے۔
ایک سوال پر وسیم نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنے کیلیے میں نے بہت محنت کی ہے، کرکٹ پاکستان میں شروع کی پھر یو اے ای آ کر کیریئر بنانا شروع کیا،میرے ملک اور بورڈ نے میری بہت مدد کی۔
مجھے یو اے ای نے بھی بہت عزت دی، مجھے اسی کی وجہ سے اتنا نام ملا،میں اس پر بہت خوش ہوں۔
پاکستان میں ہونے پر قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جیسی کرکٹ میں ابھی یہاں کھیل رہا ہوں ویسی کھیلتا تو شاید موقع مل جاتا۔
ایک سوال پر انھوں نے پہلے تو مذاق میں خود کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا،پھر کہا کہ کیون پولارڈ سے میں نے بہت کچھ سیکھا،نکولس پوران بھی بہت اچھے کرکٹر ہیں البتہ اگر مجموعی طور پر بتاؤں تو اے بی ڈی ویلیئرز میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فخر زمان سے میری اچھی بات چیت ہے،وہ بہت اچھے انسان اور کھلاڑی ہیں،فخر اپنی جارحانہ بیٹنگ کے رنگ دکھاتے ہیں،جب وہ اسکور بنائیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔
محمد وسیم نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم نے کہا کہ یو اے ای نے انھوں نے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان
اسلام آباد(صغیر چوہدری )فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا کل 48 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی ۔ 48 ٹیموں کے 12 گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں 12 گروپس بلترتیب اے سے ایل تک ہوں گے
فیفا ورلڈکپ 2026 کا پہلا میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 جون کو ہوگا، میگا ایونٹ کے دوران ٹیمیں 104 میچز کھیلیں گی۔
موسیقی کے ساتھ فیفا ورلڈکپ کے ڈراز کی تقریب کی شروعات ہوئی، امریکی معروف بینڈ نے بھی پرفارمنس دے کر شرکا کو محظوظ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ صدر سمیت کینیڈین اور میکسیکن وزیر اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ میزبان میکسیکو ، کینیڈا اور امریکا کو الگ الگ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔فیفا ڈراز میں نئے قوانین بھی متعارف کروائےگئے ہیں، ایک گروپ میں ایک ہی افریقین اور ایشین ٹیم شامل ہوسکتی ہے جب کہ دنیا کی ٹاپ چار ٹیمیں ارجنٹینا، فرانس، اسپین اور انگلینڈ سیمی فائنل سے پہلے کسی گروپ میں آمنے سامنے نہیں ہوں گی۔فیفا ورلڈکپ کے میچز 11 جون 2026 سے 19 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب ایک محتاط اندازے کے مطابق 50 لاکھ سے زائد شائقین گراؤنڈز میں میچ سے لطف اندوز ہونگے جبکہ فیفا 2026 کی ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہونا،شروع ہوگئی ہیں ابتک 10 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب امریکہ میں ویزوں کے حوالے سے کچھ دنوں سے سخت پالیسی اپنائی جارہی ہے جس سے دیگر ممالک سے امریکہ میچز کی غرض سے آنے والے شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،اور انہیں اب سخت امیگریشن پالیسی سے گزرنا پڑے گا واضح رہے کہ امیگریشن میں سخت پالیسی وائٹ ہاوس میں نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد سامنے آئی ہے بہت سے ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تیسرے درجے کے متعدد ممالک کو انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے ۔ جبکہ افغانستان کے تمام شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی۔گئی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت امیگریشن پالیسی فیفا ورلڈ کپ 2026 کو متاثر کرسکتی ہے