ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کیا تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان علی آغا نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بڑی تبدیلی ہوگی، ورلڈ کپ میں ہمارا یہی کمبی نیشن ہوگا۔
پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑیوں کو رولز دے دیے ہیں اسی رولز کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل 6 میچز باقی ہیں، ہمیں تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہم 6 میچز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کرسکتے۔ کیونکہ 6 ماہ انہی کے ساتھ کھیلا ہے اور ریزلٹ آنا شروع ہو گئے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 2026 میں ہم ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2027 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتیں، یہ دونوں ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو سری لنکا کی پچز کا اندازہ ہے، نئے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل سری لنکا سیریز کا فائدہ ہوگا، ورلڈکپ سے قبل یہ سیریز ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی۔
ایک سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان ٹیم درست ٹریک پر آچکی ہے لیکن اس میں بہتری کی ابھی بھی ضرورت ہے، جہاں لوگ اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں وہاں جلد پاکستان ٹیم پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ تین چار ماہ پاکستان کی کرکٹ بہت ہے، خود کو فریش رکھنے کے لیے لیگز میں نہیں جارہا، آپ ٹیم کے کپتان ہوں اور دباؤ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا، مجھے دباؤ کی وجہ سے مسئلہ ہوا، اب کپتانی اور بیٹنگ کو ساتھ لے کر چلنا سیکھ لیا ہے۔
سلمان آغا نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو میں نے ہمیشہ دوست کی حیثیت سے دیکھا ہے، میں نے کبھی انہیں بڑے بیٹر سے نہیں دیکھا، بابر اعظم اور میں ہمیشہ دوست کی حیثیت سے بات کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل نے کہا کہ ورلڈ کپ
پڑھیں:
ہیری پوٹر سیریز کی نئی کاسٹ کے ساتھ جادو کی دنیا میں واپسی
مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کی ٹی وی سیریز کی صورت میں نئی کاسٹ کے ساتھ جادوی دنیا کی واپسی ہونے والی ہے۔
ایچ بی او کی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز ریبوٹ 2027 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں فلم سیریز کے اصل ’گولڈن ٹرایو‘ یعنی ہیری پوٹر، ہرمیون گرینجر، اور رون ویسلی کی جگہ نئے اداکار لیے گئے ہیں۔
اس سیریز کے لیے گرین سگنل پہلی بار 12 اپریل 2023 کو وارنر بروس ڈسکوری کے پریس ایونٹ میں دیا گیا تھا۔
یہ سیریز اصل کتابوں پر ہی مبنی ہوگی، نہ کہ کسی نئے تصور پر، اور ہر سیزن ایک کتاب کی کہانی پر مشتمل ہوگا۔
ایچ بی او کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ایک دہائی تک چلے گی اور اس کا ہر سیزن کتابوں کے اقتباس پر ہوگا۔
وارنر بروس ڈسکوری کے سی ای او ڈیوڈ زاسلاو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سیریز کی کاسٹ بالکل نئی ہوگی، اور اس کی بنیاد جے کے رولنگ کے اصل ہیری پورٹر کتابوں پر ہوگی۔
سیریز کی پروڈکشن 14 جولائی 2025 سے شروع ہو گئی ہے اور سیریز کا آغاز 2027 میں متوقع ہے۔
اس سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار اسکاٹش اداکار ڈومینک میک لاؤگلن ادا کریں گے، جنہوں نے ہیری کی مخصوص یونیفارم اور گردن پر نشان کے ساتھ پہلی نظر میں ہی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔