Jasarat News:
2025-12-06@21:10:11 GMT

عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے،سلمان اکرم راجا

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے، بلکہ اس نے ملک کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔

 انہوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا جواب دینے نہیں بیٹھے, وہ ایک افسوس ناک گفتگو تھی کل کوئی پرمغظ گفتگو نہیں تھی کل صرف دشنام طرازی تھی۔

عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔ عمران خان نے اس ملک کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے، عمران خان نے کروڑوں نوجوانوں کو اس بیانیہ کے ساتھ جوڑ کر رکھا ہوا ہے جو اس ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی رکھتا ہے ورنہ اور بہت سارے بیانیے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مشرف دور آیا تو کہا گیا کہ موڈریشن کا دور آ گیا ہے ہم بین الاقوامی معیشت کا حصہ بن جائیں گے یہاں ہسپتال بنیں گے سڑکیں بنیں گی لیکن وقت آیا اس شخص کو اس ملک میں ہسپتال تک نصیب نہیں ہوا۔

آج پاکستان وہیں کھڑا ہے جہاں قائد اعظم پاکستان کو کھڑا نہیں کرنا چاہتے تھے، ہر دور میں مقبول سیاسی رہنما کو سکیورٹی تھریٹ قرار دے چکے ہیں۔

کچھ اصول ہیں جو پوری دنیا نے اپنا لیے ہیں پاکستان آج پوری دنیا سے پیچھے کھڑا ہے جب سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کے خلاف فیصلہ دیا، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیں اس کی پاداش میں چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کے ذریعے ایک ذیلی عدالت بنا دیا گیا، آج اس ملک میں زباں بندی کا عالم ہے کوئی بھی کھل کر بات نہیں کر سکتا۔

ایمان مزاری اس کے شوہر حادی ہمارے سامنے مثال ہے وہ مظلوم کی آواز بنے ان کے ساتھ کیا ہورہا؟

مزید براں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی رہنماو ¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پریس کانفرنس اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں ہے۔

 پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، اس کے لیڈر چاہے وہ جیل میں ہے، وہ عمران نیازی ہے، ملک کے 70 فیصد عوام اس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، وہ ملک اور جمہوریت کےلیے سیاسی بنیادوں پربنائے کیسز میں بند ہے، 180 سیٹوں سے 91 کے ساتھ بیٹھے لیکن آج 76رہ گئے۔

ہماری گھر کی سیٹ بھی چلی گئی ہم نے کچھ نہیں کہا۔ ہم نے ہمیشہ کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ جمہوریت ، امن اور قانون کی بالادستی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ 2025 میں مشکل وقت آیا تو ہم پاکستان اور فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔

 26ویں اور 27ویں ترمیم ہونے کے باوجود ہم سمجھ رہے تھے کہ سب بہتر ہوجائے گا۔ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید ہم بہتری طرف چلے جائیں گے، لیکن کل کی پریس کانفرنس سے بڑی مایوسی ہوئی، پریس کانفرنس میں جو الفاظ استعمال ہوئے وہ الفاظ مناسب نہیں تھے۔

ایک بڑی سیاسی جماعت اور قیادت ، یا وزیراعلیٰ کے پی کےلیے بڑے افسر کی طرف سے اشاروں میں بھی ایسے الفاظ کا استعمال جمہوریت کےلیے بدقسمتی ہے، اچھا شگون نہیں ہے۔ کوئی ہمارا دشمن ہے جو پے درپے پریس کانفرنسز سے خوش ہوگا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس پی ٹی آئی نہیں ہے کے ساتھ کہا کہ اس ملک

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) اڈیالہ جیل کی حفاظت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اس کے پورے نواحی علاقے کو فوری طور پر ریڈ زون بنادیاگیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل کے نواحی علاقوں کو ریڈ روز قرار دینے کے لیے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا، اس ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائیگا۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل جہاں رکھے گئے قیدیوں کی تعداد ساڑھے 7ہزار سے زائد ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان ہی و احد قیدی نہیں جس کی سلامتی کے بارے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست کی جانب سے بھرپور ردعمل آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر سندھ ہائیکورٹ کا عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور پر لینے سے انکار ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دیدیا،پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، فیصل واوڈا ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • کے پی میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا