2025-12-06@20:34:17 GMT
تلاش کی گنتی: 27613

«ان کی قیادت»:

    ابراہیم گٹر میں گرنے والا پہلا بچہ نہیں تھا جوگٹر میں گر کر جاں بحق ہوا، اس سے پہلے بھی ایک نہیں بے شمار معصوم بچے حکومتی غفلت کی وجہ سے جانیں گنوا چکے ہیں۔ مائیں تڑپتی، چیختی رہ گئیں لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا، سوائے بچے کی لاش اور دل کا ناسور، نوحہ کناں یادیں، سسکیاں اور اپنے فرائض سے لاپرواہی برتنے والوں کے لیے بد دعائیں۔ یہ بد دعائیں عرش کو ہلا دیتی ہیں،کاش کوئی سمجھے۔ پندرہ بیس سال قبل کی بات ہے جب ہمیں ڈپارٹمینٹل اسٹور سے خریداری کرنی تھی، چند قدم کا راستہ پندرہ منٹ میں گزرا، اس کی وجہ اسٹور کے سامنے گندے پانی کا دریا بہہ رہا تھا۔ وہاں پہنچنے کے لیے کس قدر...
    فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، تمام حکومتی اداروں کو دوٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرا، چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان...
    امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اس بات کا انکشاف پانچ مختلف ذرائع کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس گفتگو سے واقف تھے ، جن میں ایک امریکی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر تو کی ہیں، مگر امریکا ان کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ میٹنگ میں یورپی وفود کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار دیا، پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ  نے کہا کہ پاکستان آگے جائے گا، اس نے اپنی اڑان بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے زیادہ وسائل والے دشمن کو دھول چٹائی، بھارت دنیا بھر میں ذلیل  ہوکر اب بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی سازشیں کررہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار عطا کیا، جو پاکستان کو مضبوط دفاع کے ساتھ آگے لے کر...
    ابلے ہوئے انڈے زیادہ تر گھروں میں باقاعدگی سے بنتے ہیں—چاہے ناشتہ ہو، لنچ باکس، یا پھر سلاد۔ تیار کرنا آسان اور پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ غذا ہیں۔ مگر اکثر ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ ابلے انڈے کتنے دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے کیسے ذخیرہ کیا جائے؟ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا ہو، اصل اہمیت یہ ہے کہ انہیں وقت پر ٹھنڈا کیا جائے اور مناسب طریقے سے فریج میں رکھا جائے۔ چونکہ اُبالنے کے دوران...
    ابلے ہوئے انڈے گھریلو کھانوں کا ایک عام اور مقبول حصہ ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ تیار کرنے میں آسان بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ہفتہ وار مینو میں شامل کر لیتے ہیں، چاہے سلاد میں ڈالیں، لنچ باکس میں رکھیں یا ناشتے کا حصہ بنائیں۔ لیکن ایک سوال اکثر ذہن میں رہتا ہے کہ یہ ابلے ہوئے انڈے کتنے دن تک قابلِ استعمال رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے محفوظ رکھنے کا طریقہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) واضح طور پر کہتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا...
    پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کی گرفتاری کیلیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ایم پی اے کے گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس کے چھاپے پر فرخ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے، ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کل بھی بانی پی ٹی کیساتھ اور آج بھی ان کے ساتھ ڈٹ...
    لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتہ ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اغوا کار کے چنگل سے آزاد کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں 3 سالہ صائم نامی بچہ اغوا ہوا جس کی رپورٹ اہل خانہ نے پولیس میں درج کرائی۔ پولیس نے بچے کے کیس کو سی سی ڈی ریفر کیا جس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چند گھنٹوں کے دوران بچے کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے 3 سالہ صائم کی بازیابی کیلیے چھاپہ مارا تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کرلیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق اغوا کار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے...
    ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں رکاوٹ اور سختی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے زیرِ اثر رہنے والے افراد میں شریانوں کی سختی اور پلاک جمع ہونے کے باعث دل کی سنگین بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر فلپ کاسٹیلو اراوینا نے کہا کہ فضائی آلودگی کی سطح، چاہے سرکاری معیارات کے قریب یا اس سے کم ہی کیوں نہ ہو،...
    ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا۔ خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔ The Kish Island marathon was held Friday with 5,200 in separate men and...
    نیوزی لینڈ کے رچمنڈ میں واقع کرافٹ بیئر بار ’اسپرگ اینڈ فر دی میڈوز‘ میں ایک غیر معمولی مہمان نمودار ہوا جب ایک بچہ فر سیل اندر گھومتا ہوا نظر آیا۔ بار کی سکیورٹی کیمرا فوٹیج اس لمحے کو قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 11 سالہ بچے نےسمندری مخلوق کی 202 ملین سالہ پرانی باقیات دریافت کر لیں بار کی شریک مالک بیلا ایونز نے بتایا کہ لوگ پہلے اسے کتا سمجھ بیٹھے کیونکہ یہ بار کتوں کے لیے دوستانہ ہے۔ فر سیل تقریباً 25 منٹ تک بار میں رہا، جس کے بعد اسے ایک شخص نے مہارت سے ڈاگ کریٹ میں...
    رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے مکہ مکرمہ کی ایک شاندار تصویر خلا سے شیئر کی ہے، جو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہونے کے ناطے خلا سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا نظر آ رہا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ منفرد منظر نہ صرف سائنس اور فلکیات کے شوقین افراد بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا ہے۔...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز ٹوکیو(سب نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کے صوبے پنجاب میں 3 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو زراعت ،تعلیم اور پنجاب میں صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر رقم خرچ کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا بیان میں مزید...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے میں کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے چلنے والے افراد کو قوم پہلے ہی پہچان چکی ہے اور عمران خان اقتدار حاصل کرنے کے لیے بیرونی عناصر جیسے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچھ مخصوص چہرے جو ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذہنی اور سیاسی رویے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن...
    ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن 21 دسمبر کو لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جب کہ اس جلسے میں سندھ اور بلوچستان کے جید علما بھی خطاب کریں گے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق جے یو آئی کا لیاری میں جلسہ مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے شہر کے حلقہ سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی نے شہر کے سب سے بڑے سیاسی مرکز لیاری سے جلسوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن 21 دسمبر کو لیاری میں...
    بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
    اسلام ٹائمز: مہاجرت کا مسئلہ اس حد تک بڑھایا گیا ہے کہ حکمتِ عملی کے مصنفین نے نیٹو کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ممکن ہے کہ آنے والے چند عشروں میں، نیٹو کے بعض رکن ممالک میں غیر یورپی باشندے اکثریت بن جائیں۔ یورپ میں آزادیٔ اظہار کے زوال سے متعلق بیانات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اس سے قبل جرمنی میں ایک سلامتی کانفرنس میں کی گئی تقاریر کی بازگشت قرار دی گئی ہے، جہاں انہوں نے یورپی رہنماؤں کو دائیں بازو کے نظریات پر سیاسی سنسرشپ کا الزام دیا تھا۔ اگرچہ اس 33 صفحات پر مشتمل قومی سلامتی کی حکمت عملی کا لہجہ سخت ہے، لیکن اس میں اعتراف کیا گیا ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں ن لیگ کی جیت کو پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ نااہلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارہ برس کی حکمرانی نے پورے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملوں میں صرف کی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ پوری حکومتی مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میٹرو بس ن لیگ کی پہچان ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اس سال مزید دو شہروں میں میٹرو منصوبے شروع کیے جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم قادریوف کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں اور اس قسم کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مزید خبردار کیا...
    مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟ ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے...
    پشاور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال میں وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیشی سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشز کا ہڑتال پر وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیش نہ ہونے سے روکنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کے تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس کا سرکاری خزانے پر مالی بوجھ پڑتا ہے۔ فیصلے...
    کرپٹو کرنسی کے سب سے بااعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی...
    اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
    کینیڈا نے شام کو اُن ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے جن پر دہشت گردی کی حمایت کا لیبل عائد تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے نہ صرف شام کو بلکہ سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزدگی بھی ختم کر دی۔ یہ تنظیم ایک وقت میں القاعدہ سے وابستہ رہی ہے مگر مغربی ممالک نے حالیہ مہینوں میں اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فیصلے معمولی نہیں تھے بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگ ہونے اور شام کے نئے حکمراں کی طرز حکومت کو دیکھتے ہوئے کیے گئے۔ اگرچہ کینیڈا نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم ابوذر کو معاف کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا، متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔صلح ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لیے غیر ملکی عناصر، بشمول طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کے پاکستان مخالف اقدامات ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر تنقید، دراصل عمران خان کی مبینہ ناکامی اور کمزوری کی علامت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ...
    کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے ماضی میں القاعدہ سے وابستگی رکھی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک نے اسے اپنی فہرست سے خارج کرنا شروع کیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے معمولی نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگی اور شام میں نئے حکومتی ڈھانچے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ کینیڈا نے واضح کیا کہ اگرچہ شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالا گیا ہے، لیکن 56 شامی شخصیات پر پابندیاں برقرار رہیں گی، جن میں بشار الاسد حکومت کے سابق عہدیدار...
    وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
    سٹی42:  کاسمو پولیٹن لہور کے بوجھ تلے ہمیشہ دبا رہنے والا لہور کا چھوٹا بھائی گجرانوالا بھی آخر ، بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر قدم بڑھا کر"ترقی کر گیا"۔ سی ایم مریم نواز کی مہربانی سے  صنعتی ترقی کے ھب hub گوجرانوالہ  میں ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا، وہ بھی جدید گرین انرجی بسیں، یعنی آج گوجرانوالہ  میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز  ہوا گیا۔گوجرانوالہ میں پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا رسمی آغاز کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف خود اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کے ساتھ گوجرانوالہ آئے۔ دونوں کا گوجرانوالہ سے پرانا تعلق ہے جو درحقیقت سیاست سے آگے کا تعلق ہے۔ پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر...
    وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی حکومت کا سیاسی افراتفری پھیلانے والیعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 9مئی فسادات کیحوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی رہنماں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چودھری، شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی، عثمان...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیے اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل میاں اکرم عثمان، ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر گجر نواز اعوان کے انتخابی دفاترکےدورے دورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا مقصد پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ADB کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز پنجاب کے تین اہم منصوبوں پر خرچ کی جائیں گی، جن میں زرعی ترقی، تعلیمی نظام کی بہتری اور صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد پنجاب کی معیشت کو مستحکم کرنا اور صوبے میں معاشی ترقی کے مواقع بڑھانا ہے۔  
    پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11ہزار 362مرد، 6ہزار 426خواتین جبکہ 19ہزار 366بچے شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9ہزار 931افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11ہزار 64افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10ہزار 16افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔علاوہ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار  شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں...
    عام طور پر دیر سے دفتر آنے والے ملازمین ہی سرزنش یا برطرفی کا سامنا کرتے ہیں، لیکن اسپین میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو وقت سے پہلے دفتر پہنچنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ یہ واقعہ اسپین کے شہر الیکانٹے میں پیش آیا، جہاں ایک ڈیلیوری کمپنی میں ملازمت کرنے والی خاتون روزانہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں—حالانکہ ان کا کنٹریکٹ واضح طور پر کہتا تھا کہ ان کی شفٹ 7:30 بجے شروع ہوتی ہے۔ اپنے کولیگز اور مینیجر سے پہلے آکر کام شروع کرنا، جو عام طور پر ایک مثبت عادت سمجھی جاتی ہے، یہاں ان کے لیے مسئلہ بن گئی۔ 2023 میں منیجر نے پہلی بار...
    تقریب سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت کی آگ پھیلائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی، باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی، یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں، الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائم دیا۔ انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے،...
    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پرنٹ میڈیا شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور ان حالات میں اخبارات کی بقا ایک اہم سوال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پہلے لوگوں کا دن اخبار سے شروع ہوتا تھا، اب موبائل فون سے ہوتا ہے۔” سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے گردش کرتی رہتی ہیں جبکہ الیکٹرانک میڈیا نے بھی اخبارات کو سخت مقابلہ دیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود حکومت چاہتی ہے کہ پرنٹ میڈیا ترقی کرے کیونکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بہت سی خبریں غلط ہوتی ہیں، اور ٹی وی چینلز پر بھی بریکنگ نیوز کی دوڑ نے صحافت کے...
    والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ اور احیاء کے وژن کے تحت تاریخی شالامار باغ میں بھرپور اور رنگا رنگ سرگرمی ’کھیڈاں لاہور دیّاں‘ کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی میں شاندار عوامی شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں تقریباً 450 بچوں اور والدین نے روایتی پنجابی کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافتی و تفریحی روایات سے جوڑنا اور تاریخی مقامات کو کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔ اس سرگرمی میں مختلف روایتی کھیل بھی شامل تھے، جن میں لڈو، کیرم بورڈ، شطرنج، پٹھو گرم، بنتے، لٹو، بوریاں دوڑ، رَسہ کشی، بندر کلا، کلکّی اورکوکلا چھپاکی شامل...
    وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کر دیا ہے۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے: مریم نوازمریم نواز کا کہنا ہے کہ کے پی کا پچھلے چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ...
    اسکرین گریب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو...
     ویب ڈیسک :محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کے لیےاب فنگر پرنٹس ویریفیکیشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن بنادی ہے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند درخواست گزاروں کے لیے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت فنگر پرنٹس ویریفیکیشن کا مرحلہ آسان بناتے ہوئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اب شہری آن لائن بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، تاہم اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔ ڈی...
    مدینہ: مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔ ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مردوں کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اور دن میں 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔ خواتین کے لیے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن 11 بجے اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کر سکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے یہ وقت فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک محدود رہے گا۔
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔ خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے...
    راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
    سٹی 42 : لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔  ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیرحاضری پر شوکازنوٹس جاری کردیا، غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔  دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے ان کی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔   جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں، اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے سے ملک کے خلاف سازش اور بھارتی چینلز کو انٹرویو دیے جاتے ہیں، اب کسی کو جیل کے باہر ہجوم اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔  گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف کی میراث کو بہت آگے لے کر جائیں گی،آئندہ 3 سال بعد الیکشن میں پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا  انہوں نے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ون کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر...
    نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے، نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے۔گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد...
    گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، ایٹمی قوت نہ بنتے تو رواں سال مئی کی...
    آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پیرا نمبر 4 میں واضح طور پر درج ہے کہ مراعات کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 2 ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی کے 2 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کے حوالے سے منفی تاثر دے کر نہ صرف طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ان کے ذہنوں میں غیر ضروری ابہام بھی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور...
    دبئی نے اپنی مشہور فلک بوس اسکائی لائن میں ایک نیا عالمی ریکارڈ شامل کر لیا ہے۔ 377 میٹر بلند سیئل دبئی مرینا ہوٹل اب دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل بن چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ریکارڈ ساز بلندی منصوبے کی ترقی کے دوران تقریباً غیر ارادی طور پر سامنے آئی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور دبئی کے 3 نئے ٹاور پروجیکٹس، دنیا کے بلند ترین تعمیراتی ریکارڈز ٹوٹنے کو تیار منصوبہ ساز کمپنی دی فرسٹ گروپ کے سی ای او روب برنز کے مطابق، انہیں خود بھی عمارت کی آخری اونچائی پر حیرت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برنز کا کہنا تھا کہ ہم کچھ شاندار تعمیر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمارا ارادہ ہرگز...
    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، مریم نواز کا ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ایکشن وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا...
    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا میں توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور عالمی برادری اس مسئلے کی حساسیت کی وجہ سے اس کے فوری طور پر حل زور دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے اصول کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر...
    نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے۔ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقتور کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی جمہوری رویہ میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین نافذ ہوں لیکن...
    پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ ایران اور پاکستان کے درمیان 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔  اسلام ٹائمز۔ ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025 نمائش میں شرکت کی جہاں ایرانی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کیساتھ کاروباری شراکت داری پر براہِ راست بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو طرفہ تجارت سے معیشت مستحکم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی...
    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج...
    بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں کا قومی دھارے میں شمولیت کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں نے پاکستان کا پرچم اٹھا کر امن کے...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔ مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد چاول...
    خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 دسمبر کو ٹانک ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی لکی مروت میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔...
    کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت ایک سو سے زائد افراد نے ہتھیار ڈال دیئے۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں مسلح افراد نے ہتھیار پھینک کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا، ریاست پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کمانڈر اور تمام رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں وڈیرہ نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں کا قومی دھارے میں شمولیت کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ انسداد انتہا پسندی، شائستگی اور دیانت پر سیمینار ...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں...
    مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔ ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔ ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر...
    بھارتی صدر دروپدی مرمو نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھارت آمد کے دوسرے دن صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار ریاستی عشائیہ دیا، جس میں ایک مکمل ویجیٹیرین مینیو پیش کیا گیا، جو تازہ اجزاء اور خوشبو دار مصالحوں کے ساتھ روایتی تھالی کی صورت میں ترتیب دیا گیا تھا۔ یہ عشائیہ جمعہ کے روز دیا گیا۔ عشائیے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے کئی اہم وزرا نے شرکت کی۔ کھانے کا آغاز مرنگیلائی چارو سوپ سے ہوا، جو مٹر اور مورنگا پتوں کی ہلکی یخنی تھی۔ اس کے بعد متعارف کرائی گئی مزے دار ٹرینڈنگ اپیٹائزرز میں اخروٹ کی چٹنی کے ساتھ کشمیری مورلز، پودینے کی چٹنی کے ساتھ کالے چنے کے شکم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا، مگر ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ نے میچ کو ڈرا پر ختم کر دیا۔ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔جسٹن گریوز نے 388 گیندوں پر 202 رنز ناٹ آوٹ بنائے، جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں میں 58 رنز ناٹ آوٹ بنائے، اور دونوں کے درمیان ساتویں نمبر پر 180 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس سے ویسٹ انڈیز نے...
    لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کے اغوا اور جنات کے لے جانے کا معاملہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی عدالتی حکم کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہیں۔  لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ لاہور چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ حمیدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔  لاہور سینیئر پولیس افسران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور درخواست گزار نے اپنی بیٹی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے اس سے قبل عدالت میں کہا تھا کہ خاتون کو جنات لے...
    جامعہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کے ایمان پر شک رکھنے والا شیعہ نہیں ہو سکتا، رسول اللہ کی شان میں سب سے پہلی نعت پڑھنے والی شخصیت حضرت ابوطالب ہیں، دیوان ابو طالب ہزار اشعار پر مشتمل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر مبارکباد، آیت تطہیر اور آیت مودت کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی ایک کتاب ”قرآن، قرآن کی نظر میں“ میں ایک اشتباء ہو گیا ہے، جس...
    ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت نے شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں سے متعلق نیا ترمیمی رول جاری کر دیا۔  ترمیم کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر جاری کر دیا جس کے مطابق دہشتگردی میں شہید سرکاری ملازمین کے بچوں یا بیوہ کی براہ راست تقرری کی اجازت ہوگی۔  اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبائی کیڈر میں گریڈ 3 تا 11 اور ضلعی کیڈر میں گریڈ 3 تا 12 تک تقرری ممکن ہوگی، شہید ملازم کا بچہ عمر پوری نہ کرے تو بیوہ کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دی جائے گی۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا  نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کیلئے متعلقہ پوسٹ کی کم از...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج پر تنقید سیاسی تاریخ کا حصہ رہی ہے، لیکن انہوں نے اور ان کی جماعت نے کبھی ایسی حد پار نہیں کی جو ریاستی اداروں کے خلاف سمجھی جائے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق نیوز کانفرنس میں سامنے آنے والا ردعمل قدرتی تھا، کیونکہ قومی سلامتی سے جڑے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ نہیں دے سکتی، شہدا کے جنازوں میں نہیں جاتی اور بھارتی میڈیا کو پاکستان مخالف بیانات دیتی ہے تو پھر جواب بھی اسی زبان میں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے...
    ہری پور میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی نے افغان مہاجر کیمپوں سے واپڈا تنصیبات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، افغان مہاجر کیمپوں سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹر اتارے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ ہری پور میں 20 کے قریب افغان مہاجر کیمپ موجود ہیں، غیرقانونی افغان مہاجرین کو رہائش دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
    انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اپنے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کو مزید عزت، استحکام اور ایک نئی قوت بخشے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی شاندار سروس، دیانتداری، ملکی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم اور وطن کے...
    اسلام ٹائمز: بحیرہ احمر میں روسی اڈے کے امکان نے امریکی سکیورٹی حکام کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ وہ افریقہ میں فوجی عزائم کے تناظر میں برسوں سے بیجنگ اور ماسکو کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے مزید کہا کہ روس کی بحری سرگرمیاں اسوقت گرم پانی کی بندرگاہوں کی کمی کی وجہ سے محدود ہیں، کیونکہ روس کے بحری جہاز نہ مطلوبہ سپلائی دے سکتے ہیں اور نہ اپنے بحری بیڑوں کو مقررہ سپورٹ فراہم کرسکتے ہیں۔ ایک سینیئر امریکی اہلکار نے کہا کہ لیبیا میں روسی اڈہ اور سوڈان کی بندرگاہ سے استفادہ روس کی وار فیئر کی صلاحیت کو بڑھا سکتا اور یہ وہ اسٹریٹجک اقدام ہے، جو امریکہ کی نیندیں حرام...
    قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قانون کے مطابق جیل میں ملاقاتیں اور خطوط رول 265 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں اور قیدی کو سیاسی گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ قیدی ہفتے میں ایک ملاقات اور ایک خط لکھ سکتا ہے، ملاقات میں ہونے والی گفتگو پبلک نہیں کی جا سکتی اور ٹوئٹ یا میڈیا میں جاری نہیں کی جا سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو اگر خدشہ ہو کہ ملاقات...
    دنیا بھر میں سیاست، طاقت اور دولت کے تعلق پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں اور سیاستدانوں کے مالی وسائل اکثر عوامی بحث کا مرکز بنتے ہیں,  ایک تازہ بین الاقوامی رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں کئی طاقتور حکمران نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔ بین الاقوا می رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دنیا کے امیر ترین سیاستدان قرار پائے ہیں، جن کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریباً 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے،  اگرچہ ان کی دولت کے ذرائع پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، عالمی تحقیقی اداروں کے مطابق ان کے پاس نجی کاروبار، توانائی کے شعبوں سے اثر و رسوخ اور خفیہ اثاثوں کا...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئےاو پی ڈی بلاک کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مفت عالمی معیار کو برقرار رکھ کر دنیا بھر میں نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس  پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد  کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اداروں کی سیاسی بیانات میں مداخلت ریاستی توازن کو نقصان پہنچاتی ہے منتخب سیاسی قیادت کے خلاف جارحانہ زبان سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مطابق حالیہ بیانات سے...
    بالی ووڈ کی مشہر اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو اُن کے مداحوں کی اتنی پسند آئیں کہ یہ وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق 52 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کالے رنگ کے لباس میں اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے ایک بار پھر 52 سالہ اداکارہ کو جوان و خوبصورت قرار دیا۔ ایشوریہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے تبصرے کیے اور تعریفوں کرنے لگے۔ A post common by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb) ایک صارف نے لکھا کہ آپ تو بہت خوبصورت ہیں اور دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔ بہت سارے صارفین نے لکھا کہ ’ایشوریہ رائے ایک بار پھر واپس آگئی ہیں۔ ایک نے تو لکھا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی.
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر ملائشیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان ڈاہ واہ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر ملائشیا کے وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ و غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی جلد صحت یابی و بحالی کیلئے نیک خواہشات...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ جو بھی جیل رولز کی خلاف ورزی کرے گا اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا، انہیں شرم کرنی چاہئے۔  ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیاسی گندی نالی کے کیڑے اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلو! کیا ہوا؟۔ کیا سیاسی ماں مر گئی ہے۔ کل سے آج کے دن تک ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلیئر پیغام ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کو ایسا ماڈل بنایا جائے گا آنے والی سیاسی جماعتوں کو عبرت ہوگی۔ میری لسٹ میں گورنر راج کا آپشن بھی ہے اور میری لسٹ پر 100 فیصد عمل...
    کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دبائو اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان سے اُن کی بہنوں کی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے، سب سے گزارش ہے جذبات میں نہ آئیں۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ2 برس سے عمران خان سے ملاقاتوں پر متعدد بار پابندی لگائی گئی، کچھ لوگوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے ہیں، میں ان کی مذمت کرتا ہوں‘ صاحب اختیار سے عرض کرتا ہوں کہ خان صاحب کی بہنوں کی ملاقات نہ روکی جائے، عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے ملاقات میں سیاسی بات ہوگی، وہ ملک کا پوچھیں گے ہم ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ گنڈا سنگھ والا کے مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔متاثرہ لڑکی جمیلہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے ڈی ایس پی کے گن مین کانسٹیبل رفیق کے خلاف احتجاجا آگ لگائی، کانسٹیبل کئی ماہ تک لڑکی جمیلہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ عدالت نے کانسٹیبل رفیق کو عدم ثبوتوں پر بری کیا تو جمیلہ جاوید نے خود کوآگ لگا لی، جمیلہ جاوید نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ریسکیو 1122 عملہ کا کہنا ہے کہ جمیلہ جاوید کا زیادہ تر جسم جل چکا، لڑکی کو تشویش ناک...