ایران کے میراتھن میں بغیر حجاب کے سیکڑوں خواتین کی دوڑ؛ ویڈیو وائرل، منتظمین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔
خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا۔ خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔
خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔
The Kish Island marathon was held Friday with 5,200 in separate men and women heats.
ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ میراتھن ملک کے قانونی اور مذہبی معیارات پر پوری نہیں اترتی۔
اس کے باوجود منتظمین نے اس پر توجہ نہ دی اور جب میراتھن کی وڈیوز وائرل ہوئیں تو تنقید بھرے کمنٹس کی برسات ہوگئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا۔ جن پر شرعی قوانین سمیت ملکی قانونی اور مذہبی تقاضوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔
گرفتار ہونے والوں میں کیش فری زون آرگنائزیشن کا سرکاری عہدیدار اور ایک نجی کمپنی کا نمائندہ جو میراتھن کے انعقاد کا ذمہ دار تھا، شامل ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو عدالت نے پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کردیا مگر ان پر عدالتی نگرانی عائد کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سرکاری عہدیدار کو ملازمت سے بھی معطل کردیا گیا جب کہ نجی کمپنی کے منتظم پر کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد یا انتظام پر پابندی لگا دی گئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلوکار حسن رحیم کا ہانیہ عامر کو کراچی کے لہجے میں جواب، ویڈیو وائرل
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور کے لوگوں کے لہجے میں اردو بول رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح اداکارہ سے نالاں تھے تاہم اب گلوکار و رائٹر حسن رحیم میدان میں آئے اور مقابلے کو مزید سخت بنادیا۔
حسن رحیم نے ہانیہ عامر کا نام یا انہیں ٹیگ کیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خالص کراچی والوں کے لہجے میں بات کررہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by The Current (@thecurrentpk)
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور چند نے تو اس سلسلے کو تفریح قرار دیتے ہوئے جاری رکھنے پر زور دیا۔