2025-07-25@09:07:32 GMT
تلاش کی گنتی: 47

«بہت کچھ»:

    موجودہ دور میں میڈیا بہت اہم ہے۔اسرائیل مغرب کی مدد سے ہر انتہائی اہم سیکٹر پر چھایا ہوا ہے۔ میڈیا پر اسرائیلی گرفت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔  ایران ،اسرائیل جنگ کے دوران ساری دنیا کو وہ کچھ دکھایا ،سنایا اور بتایا گیا جو اسرائیل چاہتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس جنگ کے دوران اسرائیل نے بہت آسانی سے ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم کو مکمل طور پر پہلے دن ہی تباہ کر دیا۔اس میں ایرانی ساختہ ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ وہ ڈیفنس سسٹم بھی ہے جو روس نے ایران کو مہیاکیا تھا۔ اسرائیل، امریکا اور مغربی ممالک نے پروپیگنڈا کیا کہ ایران کی فضاؤں پر اسرائیل کا مکمل راج تھا۔چونکہ مغربی میڈیا یہی کچھ دکھاتا اور بتاتا رہا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال  ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔  ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
    لاہور: سینئر سیاست دان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جس کو وقتی طور پر شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ان کی فتح ہے لیکن دیکھیں جس طرح یہ آپس میں لڑ پڑے ہیں ایسی سیٹیں لینے پہ وہ پارٹیاں جو جمہوریت کی دعوے دار بنی ہیں، کوئی مذہب کی دعوے دار ہیں، کوئی اخلاقیات کی باتیں کرتی تھیں اب وہ آپس میں لڑ رہی ہیں، وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے اور یہ آج کی تاریخ بن رہی ہے اور لکھی جا رہی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ چھینا جھپٹی کا ماحول ہے، دنیا کے کسی ملک...
    اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سی آئی اے افسر اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کے سابق سربراہ جان کریاکو نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ اپنے تجربے کو 100فیصد مثبت قرار دیا ہے۔ کریاکو، جو 2002 میں اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، نے کہا کہ آئی ایس آئی کے اہلکار نڈر اور بے خوف ہیں اور انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔کریاکو نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران جب سی آئی اے اور ایف بی آئی کے اہلکاربلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی سامان استعمال کرتے تھے، تو آئی ایس آئی کے اہلکار صرف اپنے عام کپڑوں میں میدان میں اترتے تھے، بغیر کسی خوف کے۔ انہوں نے...
    ہائبرڈ نظام نے ملک کی پاسپورٹ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر کی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کل یعنی دو تین سال سے مصنوعی ذہانت کا کچھ زیادہ ہی غلغلہ ہے۔ مصنوعی ذہانت تو ہمارے ساتھ عشروں سے ہے۔ کمپیوٹرز بھی مصنوعی ذہانت ہی کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ یہ ہمارے دیے ہوئے احکامات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ اِن کی کارکردگی کا مدار اُن پروگرامز پر ہے جو ہم تیار کرکے اِن کے حافظے یعنی ہارڈ ڈسک میں ڈالتے ہیں۔ کمپیوٹرز ہمارے بہت سے کام کر ہی رہے تھے کہ مصنوعی ذہانت زیادہ توانا ہوکر ہمارے سامنے بلکہ مقابلے پر آگئی۔ دنیا بھر میں کاروباری ادارے مصنوعی ذہانت کو نجات پانے کی راہ کے طور پر اپنا رہے ہیں۔ انسانی وسائل سے نجات پانے کا عمل زور پکڑ رہا ہے۔ دوسری طرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ روزانہ کچھ بادام کھانے کی عادت رکھتے ہیں تو یہ معمول آپ کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق، روزانہ بادام کھانے سے ان افراد کی صحت میں بہتری دیکھی گئی جو میٹابولک سینڈروم کا شکار ہوتے ہیں۔میٹابولک سینڈروم ایک ایسی حالت ہے جس میں بیک وقت موٹاپا، بلند فشار خون (بلڈ پریشر)، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چربی کی زیادتی جیسے مسائل شامل ہوتے ہیں۔ یہ سب مل کر دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور اچانک موت کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص روزانہ تقریباً 2 اونس (تقریباً...
    ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی،...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو بہترین بجٹ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، ان کے پاس تنقید کے لئے کچھ نہیں   حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ کے حوالے سے تیاری کرلیتے، ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ...
    وفاقی وزیر خزانہ کا کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے، اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے، اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں...
    اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں، ہماری 2 نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔ نجی ٹی وی  سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیے ، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا ہے، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر...
    ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن کرنے نہیں دیا گیا، بیٹی کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی داکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی...
    آج بروزجمعۃ المبارک،16 مئی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معقولہ مشہور ہے کہ تعریف وہ جو دشمن کرے، ایسا ہی کچھ  پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ ہوا جن کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے ریٹائرڈ جنرل بھی کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کےد رمیان سیز فائر کے بعد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شنکر کا کہنا تھاکہ جنگ دو طرفہ ہوتی ہے، آپ ان لوگوں سے دراصل لڑے ہیں جو چینی ہتھیار وں کو چینیوں سے زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ "ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کہاں خامیاں ہیں، ہمیں معلوم ہے، لیکن کچھ چیز بہت زیادہ اہم ہے ، جنگ دوطرفہ ہوتی ہے، تم اصل میں چینی...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں اس سوال کو رد کرتا ہوں بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ جس کسی نے پچھلے چند دنوں سے قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی ہے یا جب سے ہندوستان نے حملے کی خبر گرم کی ہے اور اس کے بعد تحریک انصاف کا رسپانس آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر ہم نے قرارداد پاس کی میرے اپنے ہاتھ کی لکھی ہوئی اور میری خود پیش کی گئی، اس کو تمام لیڈرشپ اور کارکنوں نے متفقہ طور پر پاس کیا، جس میں پاکستان کے دفاع کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی مالیاتی و سرمایہ کاری اداروں جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں سے اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی بہتری کی جانب گامزن معاشی استحکام اور مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ملاقاتیں واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر ہوئیں۔ گورنر جمیل احمد نے ایک بریفنگ کے دوران شرکاء کو پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دانشمندانہ مالیاتی پالیسی اور مسلسل مالیاتی استحکام کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام حاصل ہوا ہے۔ جمیل احمد...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب حکومت آئی اور شہباز شریف وزیراعظم بنے اس کے بعد انھوں نے اگلے ڈیڑھ سال پاکستان کے ساتھ وہ کیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، پاکستان کی تاریخ کی بد ترین معاشی پرفارمنس اس عرصے کے اندر گزری۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا 24-23 کا سال صنعتی پیداوار کے لحاظ سے بدترین سال تھا، فصلوں کا یہ بہت ہی خراب سال ہے، معیشت میں ترقی کے آثار کچھ کچھ ، تھوڑا تھوڑا نظر آنے شروع ہوئے تھے آج سے تین سے پانچ ماہ پہلے، وہ بھی اس وقت منفی ہو گئے ہیں۔ سابق سیکریٹری خارجہ جوہر سلیم...
    پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت صاف تھا کہ الیکشن کمیشن سمجھوتہ کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے بوسٹن پہنچنے کے بعد یہاں براؤن یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ ایک سیشن کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارت میں انتخابی نظام میں "سنگین مسئلہ" کی بات کرتے ہوئے مہاراشٹر انتخاب کا معاملہ اٹھایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آسان لفظوں میں کہیں تو اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر میں نوجوانوں کی تعداد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے، یہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں شام 5:30 بجے تک کی ووٹنگ کا ڈاٹا دیا اور شام 5:30...
    حکومت کی جانب سے منعقدہ اوور سیز پاکستانیز  کنونشن میں بیرون ممالک سے آئے پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اوور سیز پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، بیرون ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا اور وفاقی وزرا سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ 2 روزہ اوور سیز کنونشن میں آئے پاکستانیوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ وی نیوز اور پاکستان ناؤ کے اشتراک سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وی نیوز کے ہیڈ آفس میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانوں میں امریکا سے سید بلال گیلانی، لندن سے محمد شفیق، صدف عزیز اور فوزیہ حسین جبکہ متحدہ عرب امارات سے ڈاکٹر نورالصباح نے شرکت کی۔ وی نیوز کے...
    ہماری منزل مقصود یہ نہیں ہونی چایئے کہ ہم دوسروں سے برتر انسان بن جائیں، بلکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم خود کو پہلے سے بہتر انسان بنا لیں۔ جب لوگ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے یا اپنی ذات کی تعمیر کا بلاوجہ دعویٰ کرتے ہیں، تو دراصل وہ خود کو بہتر بنانے والی توانائی کو بلاضرورت خرچ کرتے ہیں۔ اس سے ایک تو کچھ نیا سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا جذبہ کم پڑ جاتا ہے یا پھر اس جانب ان کی ترقی کا سفر رک جاتا ہے۔ دوسرا ان کے اندر تفاخر اور غرور پیدا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو تعمیر ذات کے لئے زہر قاتل کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ جیسے نیکی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل  کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔  اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا...
    نیوزی لینڈ سے تیسرے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جھوٹی امید نہیں دلاؤں گا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب چیزوں کو نوٹ کیا ہوا ہے، ہماری جو مینجمنٹ ہے اس پر کام کرے گی۔ کوشش ہوگی کہ ہماری جو کوششیں 35 آوور تک ہوتی ہیں وہ 50 آوور تک ہوں۔ Pakistan Captain Mohammad Rizwan Press Conference | Pakistan vs New Zealand ODIs#NZvPAK pic.twitter.com/Pp0AbjQ8YP — PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 5, 2025 محمد رضوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگررزلٹ نہیں آتا تو تنقید آپ کا حق ہے، ہم میں...
    یادش بخیر! پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے خوب نام کمایا لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، میرے کالم میں جن شوبز شخصیات کا ذکر آئے گا، ان سے بہت محبت کا رشتہ رہا۔ اداکار عابد علی بہت نرم دل اور تعلیم یافتہ شخص تھے ان کی پہچان پی ٹی وی کا ڈرامہ ’’وارث‘‘ تھا۔ راقم کی جب بھی ان سے ملاقات ہوتی بہت ہی شفقت سے پیش آتے۔ ایک دن ان سے ٹی وی اسٹیشن پر ملاقات ہوئی۔ کہنے لگے ’’ تم ٹی وی ڈرامے میں کام کیوں نہیں کرتے، آخر اشتہارات میں بھی تو کام کر رہے ہو‘‘ اس زمانے میں ایک معروف پروڈکٹ کے اشتہار میں کام کر رہا تھا اور ایکسپریس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔ محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز...
    عمران خان نے جو کچھ کیا، اب بھگتیں، وفاقی وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز لاہور: وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے جو کچھ کیا، وہ بھگتیں، ہم انتقام نہیں لے رہے، کسی حریف کو گرفتار نہیں کروایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو معاف نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن بنایا، جب آئے تو ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا، کسی کے ساتھ مراسم نہیں رہ گئے تھے، محنت کرکے خارجہ پالیسی کو بہترین کیا۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) دنیا بھر کے قریب پچیس فیصد ممالک میں گزشتہ برس کے دوران خواتین کے حقوق کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ کمزور ہوتی جمہوری اقدار، مسلح تنازعات، بحران اور موسمیاتی تبدیلیاں بھی اس کے اسباب میں شامل ہیں۔ ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے سے خواتین کو کیا ملا 12فروری: پاکستان میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد کا دن اسٹارٹ اپ فنڈنگ: کیا خواتین کی خوبصورتی اثر انداز ہوتی ہے؟ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسی ہفتے جاری کی گئی۔ یہ رپورٹ سن 1995 میں 'بیجنگ پلیٹ فارم فار ایکشن‘ نامی ایک کانفرنس کے 30 برس...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی اور پرتگالی تارکین وطن نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ہفتہ وار ’ای ڈرا سیریز‘ میں ڈھائی لاکھ درہم (1کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے۔ گلف نیوز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں، انہوں نے لاٹری جیتنے کا ٹکٹ نمبر 272-339880 آن لائن خریدا تھا، اس کے علاوہ دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں جو گزشتہ 29 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے، وہ گزشتہ 20 سال سے...
    سٹی42:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے ، بلوچستان میں جو حالات بنے ہوئے ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے کل میری بیان کی مذمت کی ہے انکی مرضی ہے،انکے اپنے وزیر یا ایم پی اے جن سے اسلحہ چھینا گیا تھا وہ اسلحہ تو واپس دلا دیں۔ انھوں نے لگام لگانے کی کوشش کی ہے لیکن ان سے ہو نہیں رہا،بلوچستان میں جو حالات بنے ہوئے ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 بلوچستان کے کچھ اضلاع میں امن...
    ریکوڈک پاکستان میں براہراست سرمایہ کاری کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ ریکوڈک پر 2 مرحلوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران 7500 افراد کو روزگار ملے گا۔ 4000 افراد کو طویل مدتی مستقل ملازمت الگ سے حاصل ہو گی۔ ایڈوانس پیمنٹ کے طور پر بلوچستان حکومت کو رائلٹی کی مد میں 50 ملین ڈالر ( 5 کروڑ ڈالر) ملیں گے۔ 2 مراحل میں سعودی عرب ریکوڈک کے 15 فیصد شیئر خریدے گا۔ 540 ملین ڈالر کی اس مد میں ادائیگی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 10 فیصد شیئر کے لیے 330 ملین ڈالر پاکستان کو ادا کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 210 ملین ڈالر باقی 5 فیصد شیئر...
    خالص اشیا کی آسان دستیابی آج کا ایک اہم مسئلہ ہے، کیوں کہ اول تو خالص اشیا ناپید ہیں، دوم اگر کوئی اپنی چیز خالص ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تب بھی شک کی گنجائش موجود رہتی ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامعہ کراچی سے بی ایس ایگری کلچر مرنیوالے سابق طالب علم نے اپنے پراڈکس کی فیکٹری جامعہ کراچی میں لگائی ہے تاکہ لوگ خود دیکھ سکیں۔ محمد عثمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنا کام شروع کرنے کا ارادہ کیا۔ جس کے لیے انہوں نے گھارو میں زمین خریدی اور اس میں گناہ کاشت کیا۔ فصل تیار ہونے کے بعد گنے سے رس نکالنے کے لیے مشینری لگائی اور اس سے گڑ اور شیرا بنانے...
    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اب بخار نہیں، خون کی رپورٹ بھی بہتر ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 88 سال کے پوپ فرانسس کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔
    نجی معیشت کی ترقی کے امکانات وسیع ہیں اور اس میں بہت کچھ کرنے کی گنجائش ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت، اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 17 تاریخ کی صبح بیجنگ میں نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ریاست نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے بنیادی پالیسی اصولوں کو مسلسل برقرار رکھے گی ، ان پر عمل درآمد کروائے گی اور ان میں نہ کوئی تبدیلی آنی چاہیے اور نہ ہی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی...
    رضا ربانی : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ عرب بالخصوص مسلم دنیا نے فلسطین پر باتیں تو بہت کیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا، فلسطینیوں سے ان کی سرزمین لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ فلسطین کےلیے آواز اٹھانا ہر خود مختار ملک کا فرض ہے، جینیوا کنونشن کا آرٹیکل 49 دوران جنگ انسانی حقوق کو محفوظ کرتا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کو آزاد کروانے سے متعلق بیان دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطین سے متعلق بیان فاشسٹ ہے۔انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہمیشہ...
    اردو ادب میں تین شعرا نے اپنے آپ کو خوب منوایا ہے۔ان میں سب سے پہلے میر تقی میر ہیں۔ میر اپنے عہد کے تمام شعراء سے بڑے اور قادرالکلام شاعر تھے۔ان کی عظمت کے خود غالب بھی معترف تھے۔ اسد اﷲ خان غالب تو اسم ِ با مسمیٰ اپنے عہد میں بھی سب پر بھاری تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا شاعرانہ قد بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔اردو ادب کے تیسرے بڑے شاعر حضرت علامہ محمد اقبال ہیں۔وہ دورِحاضر کے بجا طور پر سب سے بڑے شاعر ہیں۔ان تینوں میں سے دو یعنی غالب اور اقبال اردو کے ساتھ فارسی کے بھی بہت بڑے شاعر تھے۔ان دونوں کے کلام کا بڑا حصہ فارسی میں ہے۔چونکہ...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن اس کے باوجود بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اسلام آباد میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی درست سمت کا اعتراف ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،...
    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5  شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
    ملتان: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔ میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ...
    اُفتاد اور بن بلائے مہمان کی فطرت کچھ ایک جیسی ہوتی ہے، کسی بھی دن کہیں سے دروازے پہ آن دھمکتے ہیں اور پھر بے چارے میزبان کے ہاتھ پاؤں پھولے جاتے ہیں۔ جن دنوں اس اُفتاد نے ہماری زندگی کا دروازہ کھٹکھٹایا اُن دنوں زندگی کچھ یوں بھی ریاضی کے پرچے کی طرح تھی، سوال، در سوال، در سوال! کبھی فارمولا صحیح، تو جواب غلط اور کبھی فارمولا غلط ہے تو جواب درست۔۔۔! زندگی کے کچھ ذاتی مسائل اور والد صاحب کی طبیعت نے بدحواس کر رکھا تھا۔ بے ساختہ محسن نقوی کا ایک شعر یاد آیا؎ یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رُو کر کے! ہوا کچھ...
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)گلستان آداب ومحبت کی زباں تنظیم کے صدر اور سینئر صحافی سیلم کے کے نے کہا ہے کہ مچ کچری سندھ کی ایک شاندار روایت ہے جس میں نوجوان نسل کو سیکھنے کے لیے بڑوں سے بہت کچھ ملتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹنڈوجام بزنس فورم کے نائب صدر عبدالعزیز چانڈیو کی جانب سے رکھی گئی مچ کچری میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دینی رہنمامولانا ریحان انجمن تاجران کے رہنما عبدالواجد انصار ی سندھ ہاری تنظیم کے رہنما عبدالرحمن تالپور سماجی امجد چانڈیو ثاقب جٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچ کچری سندھ کی شاندار روایت ہے لیکن اس میں مختلف اضافہ کرکے اس کے اصل مقصد کو ختم کر دیا...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب...
    بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں...
۱