Nawaiwaqt:
2025-11-25@10:42:42 GMT

اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا: شیری رحمان

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا: شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔ شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔نائب صدر پی پی نے کہاکہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دیتے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کردیا کہ پیپلز پارٹی پر الفاظ کی گولہ باری شروع کردی گئی۔شیری رحمان نے کہا کہ اس معاملے پر کسی کو صوبائی کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، بی آئی ایس پی کا ریلیف پروگرام بہت زبردست ہے، یہ عالمی طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسرائیل نے

پڑھیں:

اسرائیل کا بیروت پر حملہ، ابوعلی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،متعدد زخمی

بیروت(ویب ڈیسک) اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ حزب اللہ کی جانب سے نائب سربراہ ابو علی پر حملے سے متعلق بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے سیزفائر معاہدے کی دھجیاں اڑا دی۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ خواتین اور بچوں سمیت بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

حماس نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی دونوں طرف ہونی چاہیے۔ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو پھر سے لڑائیں شروع کریں گے۔ حماس کا پیغام امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف تک پہنچا دیا گیا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک اور ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شہری شہید پانچ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟
  • الیکشن میں پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورا مقابلہ کیا، طلال چوہدری
  • میرے خلاف شکایت کنندہ پی ٹی آئی والے نکلیں گے، طلال چوہدری
  • بھارت کے وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر شیری رحمان کا منہ توڑ جواب
  • ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا ن لیگ اب پیپلز پارٹی کی محتاج نہیں رہی؟
  • اسرائیل کا بیروت پر حملہ، ابوعلی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،متعدد زخمی
  • وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا
  • وفاقی وزیر نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا
  • پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ قرار
  • صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہوجائے گا، راجا پرویز اشرف