اسرائیل کا بیروت پر حملہ، ابوعلی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
بیروت(ویب ڈیسک) اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ حزب اللہ کی جانب سے نائب سربراہ ابو علی پر حملے سے متعلق بیان سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے سیزفائر معاہدے کی دھجیاں اڑا دی۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ خواتین اور بچوں سمیت بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔
حماس نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی دونوں طرف ہونی چاہیے۔ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو پھر سے لڑائیں شروع کریں گے۔ حماس کا پیغام امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف تک پہنچا دیا گیا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک اور ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شہری شہید پانچ زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاؤں کے فیشل ٹشو میں معمولی چوٹ کے باعث اُنہیں فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو پاؤں کے ٹشو میں لگنے والی اس چوٹ کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے جب کہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔