اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
غزہ /اسلام آباد (سب نیوز)غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں،غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے،اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے حملوں پر حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی۔حماس کے اعلی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں پر اپنے غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنیکا ارادہ رکھتا ہے، جنگ بندی معاہدے کو بچانے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔حماس عہدیدار نے کہا کہ معاہدے کی منظم خلاف ورزی سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔حماس عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے کردہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔
ادھر پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاہدے کی خلاف ورزی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔