غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے حملوں پر حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی۔
حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے عرب میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں پر اپنے غصے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنےکا ارادہ رکھتا ہے، جنگ بندی معاہدے کو بچانے کے لیے ثالث فوری مداخلت کریں۔
اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید
حماس عہدیدار نےکہا کہ معاہدے کی منظم خلاف ورزی سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
حماس عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت واپسی کی طے کردہ حدود میں بھی تبدیلیاں کر رہی ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔
حالیہ حملے میں اسرائیلی طیاروں، ڈرونز اور ٹینکوں نے غزہ شہر، رفح اور خان یونس میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔
10 اکتوبر کے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 330 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟ پاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے وفد کا اسکانکم کا دورہ جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی پاکستان میں نئی انٹرنیٹ کیبل بچھا دی گئی، کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے فوری مداخلت
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کے فوری خاتمے پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہے، مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، پاکستان یو این اصولوں کی پاس داری کو ترجیح دیتا ہے۔ اسحاق ڈار نے خطاب میں غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوسری جانب برسلز میں اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فْل سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔