اسحاق ڈار کا دورہ بیلجیئم مکمل ،برسلز سے وطن واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ بیلجئیم مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانہ ہوگئے، وطن واپسی کے سفر کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔یورپی یونین کے چوتھے انڈوپیسفک وزارتی فورم کے دوران انہوں نے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار برسلز سے وطن واپس روانہ ہوئے اور واپسی پر مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ
سٹی 42 : وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی 25 کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔