کسانوں کی وزیر اعظم سے ملک بھر میں باران رحمت کے لیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
کسانوں نے وزیر اعظم سے ملک بھر میں باران رحمت کے لیے نمازاستسقاء ادا کرنے کی اپیل کر دی۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں میں گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے کسانوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے باران رحمت کے لیے ملک بھر میںنماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو بارانی علاقوں میں گندم کی فضل متاثر ہو سکتی ہے،جس کی وجہ سے کسانوں کو بہت نقصان ہو گا۔اس لیے وزیر اعظم نماز استسقاء کے لیے پورے ملک میں سرکاری سطح مہم شروع کریں ، اس مہم میںتمام لوگ اپنے اپنے شہروں اور گاؤں،بستیوں میں اپنے گناہوں سے استغفار اورباران رحمت کے لیے نماز استسقاء پڑھیں۔ تاکہ اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش عطا فرمائے۔جس سے فصلوں سمیت خشک سردی،سموگ اور الرجی جیسے مسائل ختم ہو سکیں۔اس سلسلے میں تحصیل فتح جنگ کے گاؤں سکھوال اور دیگر گاؤں میں بھی نماز استسقاء ادا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔جہاںنوجوان ،بزرگ ،بچوں کی بڑی تعداد نے نماز ادا کی اور اپنے گناہوں کی توبہ و استغفار کی اور باران رحمت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں کیں۔خیال رہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے جہاں فصلیں متاثر ہو رہی ہیں وہیں خشک سردی اور سموگ کی وجہ نزلہ،زکام اور الرجی کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: باران رحمت کے لیے نماز استسقاء استسقاء ادا کی وجہ
پڑھیں:
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔
اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔
انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
View this post on Instagram View this post on Instagram
عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔