قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
فوٹو: فائل
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے عوام سے بلا خوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 96 میں 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ن لیگ کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔
کل بروز 22 نومبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے سبب خالی ہوئی تھی۔
فیصل آباد پی پی 116 میں ن لیگ کے رانا شہریار احمد اور 5 آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے محمد اسماعیل سیلا کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پی پی 98 چک جھمرہ میں 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ن لیگ کے آزاد علی تبسم اور آزاد امیدوار محمد اجمل چیمہ کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے جنید افضل ساہی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
پنجاب اور کے پی میں ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کے آفیسر انچارج کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد پی پی 115 میں 5 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ن لیگ کے طاہر جمیل اور 4 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔یہ نشست پی ٹی آئی کے شیخ شاہد جاوید کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔
پی پی 269 مظفرگڑھ، کےضمنی انتخاب میں 17 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے علمدار عباس قریشی، آزاد امیدوار اقبال خان اور عبدالحئی دستی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے قبل پی پی امیدوار کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سرگودھا پی پی 73 کوٹ مومن میں 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا کا 4 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔یہ نشست پی ٹی آئی کے انصر اقبال ہرل کی 10 سال قید سزا اور نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امیدوار حصہ لے رہے ہیں کے باعث خالی ہوئی تھی یہ نشست پی ٹی ا ئی کے ضمنی انتخابات ا زاد امیدوار فیصل ا باد کی نااہلی نااہلی کے اسمبلی کے ن لیگ کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان