سٹی 42 : نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اوربرونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ داتو سری سیٹیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پکرما جایا حاجی محمد یوسف سے ملاقات کی، یہ ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزراتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،انہوں نے پاکستان اور برونائی کے مضبوط تعاون کا اعتراف کیا۔

شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار

 ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت، رابطہ کاری، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا، اسحاق ڈار نے علاقائی استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ 

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت

 مزیدبراں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے ملاقات  ہوئی،دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت ماحولیات اور باہمی روابط میں فروغ پر اتفاق کیاگیا، دونوں جانب سے مستقل روابط کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: برونائی دارالسلام کے اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار کی سے ملاقات

پڑھیں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے مختلف ممبران سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات غیر رسمی ماحول میں ہوئی تاہم دونوں جانب سے متعدد اہم امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ سے متعلق بھی مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔

18 قیراط سونے سے بنا کموڈ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں فروخت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور عالمی سطح پر جاری تغیرات کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس پر یورپی اراکین نے پاکستان کے مؤقف میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ مہینوں میں سفارتی روابط میں تیزی آئی ہے اور دونوں اطراف مستقبل میں مزید ملاقاتوں اور تعاون بڑھانے کے امکانات کا عندیہ دے چکے ہیں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ مکمل، برسلز سے وطن واپسی پر روانہ
  • نائب وزیر اعظم کی کروشیا اور مالدیپ کےوزرائے خارجہ سے ملاقات
  • یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات
  • اسحاق ڈار اور سلووینیا نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات، دوطرفہ مفاہمت نامے پر دستخط
  • اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اظہار اطمینان
  • پاکستان اور ہنگری کے درمیان ایم او یو کی تجدید، پاکستانی طلبہ کوسکالرشپ کے بہتر مواقع میسر آئیں گے
  • پاک ،ہنگری ایم او یو تجدید، پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپ کے بہتر مواقع
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی یورپین کونسل کے صدر سے ملاقات، شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق